کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی کی وزارت نے 1500 کروڑ روپے کے بقدر کی اہم معدنیات ری سائیکلنگ  ترغیباتی اسکیم  کے لیے رہنما خطوط جاری کیے


اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے اب درخواست کی جاسکتی ہے

Posted On: 04 OCT 2025 11:35AM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ کے ذریعہ 03 ستمبر 2025 کو 1500 کروڑ روپے کے بقدر کی اہم معدنیات ری سائیکلنگ ترغیباتی اسکیم کی منظوری کے بعد، کانکنی کی وزارت  نے مذکورہ ترغیباتی اسکیم کے نفاذ کے لیے 02 اکتوبر 2025 کو رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ یہ رہنما خطوط اسکیم کے لیے طریقہ کار فراہم کرتے ہیں جن میں ری سائیکلنگ نظام کے لیے اشارے کے اخراجات، ترغیبات کی تخصیص کے لیے طریقہ کار، اطلاق، تجزیہ اور تقسیم کے طریقہ کار، اور کارکردگی کا جائزہ جیسے امور شامل ہیں۔ صنعت اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کےبعد ان رہنما خطوط کو حتمی شکل دی گئی۔

ترغیباتی اسکیم قومی اہم معدنیات مشن کا ایک اہم جز ہے، اور اس کا مقصد ملک میں اہم معدنیات کو ثانوی ذرائع سے الگ کرنے اور ان کی پیداوار کے لیے ری سائیکلنگ کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ فیڈ اسٹاک کا اہل ذریعہ ای فضلہ، خرچ شدہ لیتھیم آئن بیٹریاں (ایل آئی بی) اور دیگر اسکریپ مواد ہے۔ متوقع فائدہ اٹھانے والے بڑے اور قائم شدہ ری سائیکلرز، اور چھوٹے اور نئے ری سائیکلرز (اسٹارٹ اپ سمیت) ہوں گے۔ اس اسکیم کا اطلاق نئے یونٹس میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ موجودہ یونٹس کی صلاحیت میں توسیع/جدید کاری اور تنوع پر ہوگا۔ اسکیم کی ترغیبات ری سائیکلنگ ویلیو چین کے لیے ہوں گی جو کہ اہم معدنیات کے اصل نکالنے کے لیے ہے، نہ کہ صرف بلیک ماس پروڈکشن میں شامل ویلیو چین۔ اسکیم کے طریقہ کار کو اسکیم کے رہنما خطوط میں تفصیل سے فراہم کیا گیا ہے۔

تفصیلی رہنما خطوط کے جاری ہونے کے بعد، اس اسکیم کے لیے اب 02 اکتوبر 2025 سے چھ مہینوں کی مدت کے لیے یعنی یکم اپریل 2026 تک درخواست گزاری جا سکتی ہیں۔ اسکیم کے رہنما خطوط اور درخواست گزارنے کے لیے لنک کانکنی کی وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب  ہیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7050


(Release ID: 2174735) Visitor Counter : 10
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil