بھارتی چناؤ کمیشن
انتخابی نگراں جمہوریت کے علمبردار ہیں:چیف الیکشن کمشنرگیانیش کمار
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات کے لیے تعینات کیے جانے والے مرکزی نگراں کو معلومات فراہم کیں
Posted On:
03 OCT 2025 4:48PM by PIB Delhi
- آج الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات اور کچھ ریاستوں کے ضمنی انتخابات میں مرکزی نگراں کے طور پر تعینات کیے جانے والے عام، پولیس اور اخراجات کے نگرانوں کے لیے ایک مختصر اجلاس منعقد کیا۔
- اس اجلاس میں 425 افسران نے شرکت کی، جن میں 287 آئی اے ایس افسران، 58 آئی پی ایس افسران اور 80 افسران آئی آر ایس/آئی آر اے ایس/آئی سی اے ایس اور دیگر سروسز سے شامل تھے۔ بریفنگ اجلاس نئی دہلی کےآئی آئی آئی ڈی ای ایم، نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔
- چیف الیکشن کمشنرجناب گیانیش کمار نے الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وِیوک جوشی کے ساتھ مرکزی نگرانوں کو بریفنگ دی۔ نگرانوں سے خطاب کرتے ہوئےچیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے انہیں جمہوریت کا علمبردار قرار دیا۔
- الیکشن کمیشن کی آنکھ اور کان کے طور پر مرکزی نگراں سے کہا گیا کہ وہ تمام انتخابی قوانین، ضوابط اور رہنما اصولوں سے واقف ہوں، براہِ راست میدان سے معلومات فراہمی اور ان کی سخت اور غیر جانبدارانہ تعمیل کو یقینی بنائیں۔
- نگرانوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹروں کے لیے مکمل طور پر دستیاب رہیں تاکہ ان کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔
- نگرانوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کریں اور ووٹروں کی سہولت کے لیے کمیشن کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔
- کمیشن آرٹیکل 324 آئین اور ریپریزنٹیشن آف دی پیپل ایکٹ، 1951 کے سیکشن 20بی کے تحت دیے گئے مکمل اختیارات کے تحت مرکزی نگرانوں کو تعینات کرتا ہے تاکہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں کمیشن کی مدد کی جا سکے۔ یہ نگران میدانی سطح پر انتخابی عمل کے مؤثر اور کارگر انتظامات کی بھی نگرانی کرتے ہیں۔
***********
ش ح ۔م ع ن۔ خ م
UN-NO-7023
(Release ID: 2174546)
Visitor Counter : 15