سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے قومی اداروں کے طلباء کیلئے ‘سیکھو اور کماؤ’اقدام کا آغاز کیا
Posted On:
01 OCT 2025 9:36PM by PIB Delhi
معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، ، وزارت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات، حکومت ہند نے‘سیکھو اور کماؤ’ اقدام کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد طلباء کو ان کے متعلقہ شعبوں میں فائدہ پہنچانا ہے۔
اس اقدام کا مقصد قومی اداروں کے طلباء کو معذور افراد سے متعلق خدمات فراہم کرکے سیکھنے کے دوران کمانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ ان خدمات سے حاصل ہونے والی آمدنی طلباء کے ساتھ شیئر کی جائے گی، انہیں مالی مدد اور قیمتی عملی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
لانچ کی تقریب کے دوران، پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی کے منتخب طلباء نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سکریٹری جناب راجیش اگروال سے اپنے معاوضے کے چیک حاصل کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سکریٹری محترمہ منمیت کور نندا، جوائنٹ سکریٹری جناب راجیو شرما، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل محترمہ ریچا شنکر، اے ایل آئی ایم سی او کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب پروین کمار، پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی کے ڈائرکٹر جناب جتیندر شرما، اور ڈپٹی ڈائریکٹر جناب آشیش ٹھاکرے بھی موجود تھے۔
جناب راجیش اگروال نے طلباء کے حوصلے اور خود اعتمادی کو بڑھانے میں اس اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ پروگرام معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے تحت تمام قومی اداروں میں لاگو کیا جائے گا۔ یہ اس کے وسیع اثرات کو یقینی بنائے گا۔
‘‘سیکھو اور کماؤ’’ اقدام عملی علم کو فروغ دینے اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے طالب علم کی شرکت اور لگن کی حوصلہ افزائی کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن م
U.NO.7003
(Release ID: 2174421)
Visitor Counter : 4