کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی کی وزارت خصوصی مہم 5.0 کے کلیدی مرحلے کیلئے تیار

Posted On: 03 OCT 2025 11:46AM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت نے 15 سے 30 ستمبر 2025 تک حکومت ہند کی طرف سے چلائی گئی خصوصی مہم 5.0 کے ابتدائی مرحلے کے دوران فعال طور پر کئی اقدامات کئے ہیں۔

اس مرحلے کے تحت، وزارت کے تمام اداروں بشمول سکریٹریٹ نے جامع جائزہ لیا تاکہ زیر التوا مکتوبات، اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، عوامی شکایات، وزیراعظم کے دفتر کے حوالاجات، پارلیمانی یقین دہانیاں، دفاتر اور عوامی جگہوں کی صفائی، ڈیجیٹائزیشن اور غیر ضروری دستاویزات کی چھان بین اور پرانے یا ناقابل استعمال سامان کی شناخت کی جا سکے۔ ہر ادارے میں نوڈل افسران مقرر کیے گئے تاکہ مرکزی مرحلے میں مؤثر اور توجہ مرکوز عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

اس مدت کے دوران، کانکنی کی وزارت نے صفائی مہم کے لیے 292 مقامات کی نشاندہی کی۔ ریکارڈ مینجمنٹ میں، 18,873 فزیکل فائلوں اور 12,202 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ ملازمین کے لیے ریکارڈ مینجمنٹ پر ایک تربیتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ 3 اکتوبر 2025 کو سکریٹری (مائنز) نے ذاتی طور پر وزارت کے تمام حصوں اور شاستری بھون میں ریکارڈ روم کا معائنہ کیا۔

اس مہم کے تحت ای ویسٹ مینجمنٹ کو ایک اہم فوکس ایریا کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ وزارت کا خود مختار ادارہ، جواہر لال نہرو ایلومینیم ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر (جے این اے آر ڈی ڈی سی)، ناگپور، مجاز ری سائیکلرز کے ساتھ مل کر ایک بڑی گھریلو ای ویسٹ مینجمنٹ مہم کی قیادت کر رہا ہے۔ یہ اقدام گھریلو ای فضلہ کو جمع کرنے اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے پر مرکوز ہے، بشمول آلات، الیکٹرانک آلات، لائٹنگ کا سامان، اوزار، کھلونے، اور طبی آلات کی جمع آوری اور محفوظ تصرف ہے۔

عوام کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے، مختلف دفاتر میں ای ویسٹ جمع کرنے کے بوتھ قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں پری بکنگ کے ذریعے گھر سےاٹھانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ نئی دہلی کے شاستری بھون میں ایک ای ویسٹ کلیکشن بوتھ بھی قائم کیا گیا ہے جو کہ 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک کام کرے گا۔

کانکنی کی وزارت 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک طے شدہ خصوصی آپریشن 5.0 کے اہم مرحلے کے دوران اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن م۔

U.NO.7001


(Release ID: 2174385) Visitor Counter : 12
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil