نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر نے ایم وائی بھارت نیشنل فلیگ کوئز کے فاتحین کا سیاچن کے دورے سے واپسی پر خیرمقدم کیا
اس سیاحتی تجربے سے حاصل ہونےو الی بصیرتوں کو ملک کے نوجوانوں تک پہنچائیں: ڈاکٹر مانڈویہ
Posted On:
02 OCT 2025 3:45PM by PIB Delhi
ایم وائی بھارت نیشنل فلیگ کوئز کے فاتحین، سیاچن کا اپنا تاریخی دورہ مکمل کر کے، نئی دہلی پہنچے ، جہاں نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مانسکھ مانڈویہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

نیشنل فلیگ کوئز کے 25 فاتحین کے قافلے نے 26 ستمبر سے یکم اکتوبر 2025 تک سیاچن بیس کیمپ کا دورہ کیا تھا۔جو دنیا کے بلند ترین جنگی علاقے کے انتہائی حساس مگر انتہائی متاثر کن ماحول سے گھرا ہوا ہے۔انہوں نے ہندوستانی فوج کے ساتھ کام کیا، یادگاروں پر خراج عقیدت پیش کیا، اور زندگی کے حقائق کو براہ راست صف اول میں جاکر پہلی بار تجربہ کیا۔

نئی دہلی میں ڈاکٹر مانسکھ مانڈویہ کو سلام پیش کرتے ہوئے، نوجوان فاتحین نے اپنے تجربات بیان کیے، جو انہوں نے سپاہیوں کے درمیان دیکھی،جن سے بہادری، نظم و ضبط اور قربانی کا جذبہ اُجاگر ہوتا ہے۔
مرکزی وزیر کے ساتھ بات چیت کے دوران، نوجوان شرکاء میں سے ایک نے کہا کہ سیاچن جانا ان کی زندگی کا سب سے زیادہ انقلاب آفریں تجربہ رہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سخت حالات میں ہندوستانی فوجیوں کو ملک کا دفاع کرتے ہوئے دیکھنےسے انہیں یہ حوصلہ ملاکہ وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں اسی جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کریں۔

نوجوان شرکت کنندہ مناس منڈل نے کہا‘‘ اس دورے سے، میں نے نظم و ضبط، استقامت اور دوستی کی اصل قدر سیکھی۔ میں اپنے ملک کے تئیں اضافی احساس ذمہ داری اور اپنے ہم عصروں میں اس پیغام کو پھیلانے کے عزم کے ساتھ واپس آ رہا ہوں،’’

ڈاکٹر مانسکھ مانڈویہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےنوجوانوں کے جوش و جذبے اور سیوا بھاو (خدمت کے جذبے) اور کرتویہ بودھ (فرض) کی اقدار کو اپنانے پر ان کی تعریف کی جو ایم وائی بھارت پہل کا کلیدی مقصد ہے ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ان اقدار کو اپنی روزمرہ کی زندگیوں اور برادریوں تک لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘آپ کو اس تجربے اور اس دورے کی معلومات کا پیغام ملک کے نوجوانوں تک پہنچانا چاہیے۔’’
اس موقع پر نوجوانوں نے پورے ہندوستان میں قومی فخر، خدمت اور ہمت کے پیغام کو پھیلانے کا حلف لیا۔ انہوں نے ایم وائی بھارت کے سرگرم رضاکار رہنے اور وکست بھارت کے وژن کے لیے مؤثر طریقے سے تعاون کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

********
ش ح۔م ش ع ۔ رض
U-6986
(Release ID: 2174373)
Visitor Counter : 9