صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ، 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہے


مہم کا مقصد سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا اور سرکاری دفاتر میں زیرالتوا معاملوں کو کم کرنا ہے

प्रविष्टि तिथि: 02 OCT 2025 3:22PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ (ڈی او ایچ ایف ڈبلیو)، اپنے مرکزی حکومت کے اسپتالوں، منسلک اور ماتحت دفاتر، خود مختار اداروں اور سی پی ایس یوز کے ساتھ، سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملوں  کو کم کرنے کے لیے آئندہ خصوصی مہم 5.0 کو 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس مہم کی سربراہی محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کرتی ہے، جس کا مقصد سوچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی بنانا اور زیر التواء معاملات کو بروقت اور مؤثر طریقے سے نمٹانے کو یقینی بنانا ہے۔ ڈی او ایچ ایف ڈبلیو نے مہم کے تحت کارکردگی کو تیز کرنے، کارروائی کو آسان بنانے  اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی  کو مضبوط بنانے کے لیے وسیع اہداف مقرر کیے ہیں۔

صفائی مہم کے تحت، ایک زیادہ منظم اور صحت مند کام کی جگہ کو فروغ دینے کے لیے صفائی کے لیے 1,454 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈی او ایچ ایف ڈبلیو، ای ویسٹ اور ناقابل استعمال اشیاء کی شناخت اور اسے ٹھکانے لگانے کو بھی ترجیح دے رہا ہے جس کے دوران  آمدنی حاصل ہوگی  اور دفتر کی قیمتی جگہ کو بھی آزاد کیا جائے گا۔

زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے، متعدد عوامی شکایات اور متعلقہ اپیلوں کو فوری حل کے لیے مختص کیا گیا ہے، جس سے جوابدہ اور شفاف حکمرانی کے لیے اس کے عزم کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، 15,494 دفتری  فائلوں اور 3,279 ای فائلوں کو نظرثانی کے لیے شناخت کیا گیا ہے۔ مزید، طریقہ کار کی رکاوٹوں کو دور کرنے اور حکمرانی میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے 11 ضوابط/ عمل کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ڈی او ایچ ایف ڈبلیونے موثر حکمرانی، ذمہ دار انتظامیہ اور شہریوں پر مبنی خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی لگن کا اعادہ  کیا۔

****

UR-6988      

(ش ح۔ع ح۔ ف ر )


(रिलीज़ आईडी: 2174365) आगंतुक पटल : 31
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi