وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کی وزارت نے قومی دھنونتری آیوروید  ایوارڈ 2025 پیش کیا


پروفیسر بنواری لال گور، وید نیلکندھن موس ای ٹی، اور وید بھاونا پرشر کو آیوروید میں اپنی  شراکتوں کے لیے  ایوارڈ سے نوازا  کیا گیا

تعلیم، روایتی علم اور تحقیق کے ذریعے آیوروید کو فروغ دینے کے لیے ایوارڈ یافتگان کو اعزاز سے نوازا گیا

قومی دھنونتری آیوروید ایوارڈ 2025 کے ذریعے آیوروید کی علمی، طبی اور سائنسی پیشرفت کی عکاسی ہوتی ہے

آیوش کی وزارت آیوروید میں زندگی بھر کی شراکت اور عصری اختراعات کو تسلیم کرتی ہے

प्रविष्टि तिथि: 02 OCT 2025 3:51PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت نے پروفیسر بنواری لال گور، وید نیلکندھن موس ای ٹی، اور وید بھاونا پرشر کو تعلیمی، روایتی اور سائنسی میدانوں میں اپنی شراکتوں کے ذریعے آیوروید کو فروغ دینے کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے قومی دھنونتری آیوروید ایوارڈ 2025 سے نوازا۔

 یہ ایوارڈ ان افراد کے اعزاز میں دیا جاتا ہے جنہوں نے آیوروید کے فروغ، تحفظ اور ترقی میں مؤثر شراکت کی ہے۔ اس سال کے ایوارڈ حاصل کرنے والے  اشخاص کلاسیکی  مہارت ، زندہ روایت، اور سائنسی اختراع کے منفرد ہم آہنگی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

پروفیسر بنواری لال گور: زبان اور ادب کے ذریعے آیوروید کو مضبوط کرنے میں شراکت

 مشہور اسکالر اور ماہر تعلیم پروفیسر بنواری لال گور نے آیورویدک تعلیم اور سنسکرت اسکالرشپ میں  اپنا کردار ادا کرتے  ہوئے چھ دہائیوں سے زیادہ  عرصے تک خدمات انجام دی ۔ انہوں نے 31 کتابیں اور 700 سے زیادہ علمی مقالے تصنیف کیے ہیں جن میں سنسکرت میں 319 اشاعتیں بھی شامل ہیں۔ 24 پی ایچ ڈی اسکالروں اور 48 پوسٹ گریجویٹس کی ان کی سرپرستی آیوروید کے تعلیمی مستقبل کی تشکیل میں ان کے کردار کو نمایاں کرتی ہے۔

آیورویدک ادب اور تعلیم میں ان کی شراکت کے لیے انھیں راشٹرپتی سمان سمیت کئی قومی اعزازات ملے ہیں

پروفیسر گور نے اس اعزاز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ‘‘قومی دھنونتری آیوروید ایوارڈ 2025 حاصل کرنا  بڑااعزاز ہے جسے میں آیوروید اور سنسکرت کے اجتماعی جذبے کی عکاسی کے طور پر انتہائی عاجزی کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔ میں آیوش کی وزارت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ  اس  نے میری زندگی بھر کی شراکت اور آیوروید کے تئیں میری عہد بندی کو تسلیم کیا۔ یہ صرف ایک ذاتی  شناخت  نہیں بلکہ ہماری مشترکہ روایت کا جشن ہے، مجھے امید ہے کہ یہ نوجوان اسکالروں کو جوش، خلوص اور علم کے احترام کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دے گا۔’’

وید نیلکندھن موس ای ٹی:کیرالہ کی معالجاتی میراث کے رکھوالے

وید نیلکندھن موس ای ٹی، وید  رتنم گروپ کے سربراہ، 200 سال پرانی آیورویدک وراثت والے خاندان کی آٹھویں نسل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ 100 سے زیادہ معالجین کی ٹیم کی قیادت کرتے ہیں اور کیرالہ کے کلاسیکی آیورویدک طریقوں کو قومی اور عالمی سطح  تک پہنچانے میں اپنا  کردار ادا  کیا ہے۔ ان کے اقدامات میں کمیونٹی ہیلتھ پروگرام جیسے مرماینم اور وجرا، اور پنچکرما پر ایک عملی کتابچہ شامل ہیں۔

ان کا کام آیوروید کے تسلسل کو  زندہ روایت کے طور پر پیش کرتا ہے جو اپنی کلاسیکی جڑوں کو محفوظ رکھتے ہوئے  عصری شکل میں ڈھالتا  ہے۔

ویدموس نے ایوارڈ حاصل کرنے پرکہا، ‘‘قومی دھنونتری آیوروید ایوارڈ 2025 سے نوازا جانا عاجزانہ شراکت اور اپنے مضبوط عزم کو پورا کرنے کی مانند ہے ۔ میں آیوش کی وزارت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے آیورویدک وراثت اور ہماری خاندانی روایت کی شراکت کو عزت دی ہے۔وزارت ے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ آیوروید زندہ متحرک عمل ہے جس سے دنیا بھر کی  برادریوں  کو فائدہ ہوتا ہے۔’’

وید بھاونا پرشر: آیوروید اور جینومکس کی ہم آہنگی

سی ایس آئی آر- آئی جی آئی بی کی سائنسدان وید بھاونا پراشر کو آیور-جینومکس کے شعبے میں ان کے اہم کام کے لیے  اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ان کی تحقیق روایتی آیورویدک تصورات جیسے پراکرتی اور تریڈوشا کو جدید جینومک سائنس کے ساتھ جوڑتی ہے، جس سے احتیاطی  اور ذاتی نوعیت کی صحت کی نگہداشت  میں ترقی ممکن ہوتی ہے۔

ان کے مصنوعی ذہانت اور ایم ایل پر مبنی پراکرتی تجزیاتی  پروٹوکول کو قومی پروگراموں میں ضم کر دیا گیا ہے جیسے کہ راشٹریہ پراکرت پریکشن کاریہ کرم، صحت عامہ میں آیوروید کے دائرہ کار کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

وید پراشر نے کہا، ‘‘میں قومی دھنونتری آیوروید ایوارڈ 2025 حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں، یہ اعزاز نہ صرف ذاتی ایوارڈ ہے بلکہ یہ سائنسی تحقیق کو آیوروید کی لازوال حکمت کے ساتھ مربوط کرنے کی اہمیت کا اعادہ بھی ہے۔ وزارت آیوش نے  بصیرت آمیز ثبوت فراہم کیا ہے، تحقیق کے فروغ کے واسطے ،محققین  کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیےنیا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے اور مختلف اسکیموں کے ذریعے روایتی ادویات کے علم کو جدید سائنس کے ساتھ ملانے والے ادارے میں اس ایوارڈ کو عالمی صحت میں آیوروید کے کردار کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے والے تمام سائنسدانوں کے لیے  اجتماعی حوصلہ افزائی کے طور پر دیکھتی ہوں۔’’

آیوروید میں امتیاز کا اعتراف

آیوش کی وزارت کی طرف سے دیئے جانے والےقومی دھنونتری آیوروید ایوارڈروایتی ہندوستانی طب کے شعبے میں اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ہیں۔ 2025 کے ایوارڈ یافتہ افراد آیوروید کے تین الگ الگ جہتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پروفیسرگور بطور اسکالر، ویدیا موس روایتی پریکٹیشنر کے طور پر، اور ویدیا پرشر بطور سائنسی اختراع کار ایوارڈ سے نوازے گئے ہیں۔

 یہ تمام شخصیات ساتھ مل کر آیوروید کے تسلسل اور ارتقاء کی مثال  پیش کرتے ہیں، کلاسیکی اور عصری دونوں حوالوں سے اس کی معنویت کو اجاگر کرتے ہیں۔

********

ش ح۔م ش  ع۔ رض

U-6984


(रिलीज़ आईडी: 2174346) आगंतुक पटल : 31
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , हिन्दी , Marathi