وزارت آیوش
آیوش کی وزارت نے گاندھی جینتی کے موقع پر آیوش بھون سے آئی این اے میٹرو اسٹیشن تک ‘سوچھ اتسو’یاترا کے ساتھ ‘سوچھتا ہی سیوا 2025’ مہم کا اختتام کیا
प्रविष्टि तिथि:
02 OCT 2025 3:53PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے آج گاندھی جینتی کے موقع پر ایک خصوصی ‘سوچھ اتسو’ مارچ کے ساتھ ‘سوچھتا ہی سیوا 2025’ مہم کا اختتام کیا۔ آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا کی قیادت میں یہ مارچ آیوش بھون سے شروع ہوا اور آئی این اے میٹرو اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوا، جو کہ صاف ہندوستان کی طرف اجتماعی کوشش کی علامت ہے۔ اس تقریب میں مہاتما گاندھی جی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا، جس میں صفائی اور بے لوث خدمت کے تئیں ان کے لازوال وژن کا احترام کیا گیا۔

اختتامی تقریب کے حصے کے طور پر صفائی متروں کو اعزازات دیئے گئے اور کمبل پیش کیے گئے، تاکہ دو ہفتے پر مشتمل مہم کے دوران ان کی گراں قدر خدمات اور غیر متزلزل لگن کا اعتراف کیا جا سکے۔

‘‘سوچھتا ہی سیوا 2025’’پہل، جو مشترکہ طور پر ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے، جل شکتی کی وزارت کے ذریعہ منعقد کی گئی تھی، 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک آیوش کی وزارت میں منائی گئی۔25 ستمبر کو ‘ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’ کے عنوان سے صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا، 27 ستمبر کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) میں صفائی متروں کے لیے حفاظتی طبی معائنہ کیا گیا، اور اس دوران اسٹریٹ فوڈ فروشوں سے میل جول کے ذریعے صفائی اور کچرے کے مناسب انتظام کے حوالے سے بیداری بھی پھیلائی گئی۔

صفائی کو سب کی مجموعی صحت اور بہبود سے جوڑتے ہوئے، آیوش کی وزارت نے گاندھی جی کے تصور کردہ صفائی کی تحریک کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ مہم وزارت کے اس بڑے وژن کی عکاسی کرتی ہے جس کا محور ‘‘صفائی ایک مشترکہ ذمہ داری’’ہے، جہاں حکومت، شہری اور کمیونٹی ورکرز ایک صحت مند ماحول بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ آیوش کی وزارت اپنے پروگراموں میں صفائی کو شامل کرتی رہے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صفائی اور پائیدار زندگی کا پیغام ہر گھر تک پہنچے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن م
U.NO.6990
(रिलीज़ आईडी: 2174345)
आगंतुक पटल : 18