وزارت آیوش
اپنی زندگیوں میں فطری طریقہ علاج اور یوگا کو اپنانا مہاتما گاندھی کو ایک حقیقی خراج عقیدت ہوگا: پرتاپ راؤ جادھو
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی، پونے اور سینٹرل بیورو آف کمیونی کیشن نے آیوز کے وزیر کی موجودگی میں گاندھی جینتی منائی
Posted On:
02 OCT 2025 4:06PM by PIB Delhi
پونے، 2 اکتوبر 2025
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی (این آئی این)، پونے نے سینٹرل بیورو آف کمیونی کیشن (سی بی سی) کے تعاون سے آج جناب پرتاپ راؤ جادھو، محترم وزیر آیوش، حکومت ہند کی مبارک موجودگی میں گاندھی جینتی منائی۔ اس تقریب میں این آئی این کی ڈائرکٹر ڈاکٹر ستیہ لکشمی؛ این آئی این کی گورننگ باڈی کے رکن اننت برادر اور سی بی سی کے منیجر ڈاکٹر جتیندر پن پاٹل بھی موجود تھے۔

پونے کے ماتوشری رمابائی امبیڈکر روڈ پر واقع این آئی این کیمپس میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر، جناب پرتاپ راؤ جادھو نے انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھا کر تقریب کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے این آئی این میں قائم گاندھی میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گاندھی جی کے زیر استعمال مختلف ذاتی اشیاء اور ان کے ذریعہ لکھے گئے خطوط ملاحظہ کیے۔ اس موقع پر سنٹرل بیورو آف کمیونی کیشن کی جانب سے پیش کیے جانے والے گاندھی بھجن کی روح پرور پیش کش بھی کی گئی۔

ڈاکٹر کے ستیہ لکشمی نے معززین اور سامعین کا خیرمقدم کیا، اور انسٹی ٹیوٹ کی حفظانِ صحت کی خدمات، جاری تحقیقی اقدامات، اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگراموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، جناب جادھو نے اس بات پر زور دیا کہ مہاتما گاندھی فطری طریقہ علاج کے تاحیات حامی تھے ۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں اس طریقہ علاج کو اپنائیں ۔ انہوں نے ہر ایک سے گاندھی جی کے سچائی اور عدم تشدد کے لازوال نظریات کو اپنانے کی اپیل کی، اور مزید کہا کہ نیچروپیتھی اور یوگا کی مشق ہی وہ حقیقی خراج ہے جو ہم بابائے قوم کو پیش کر سکتے ہیں۔

تقریب کے ایک حصے کے طور پر، محترم وزیر نے مہاتما گاندھی کے افکار پر مبنی کتاب کا اجراء بھی کیا۔ دن کے آخر میں، انہوں نے این آئی این کے ییولی واڑی کیمپس میں منعقد ہ شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔


**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6964
(Release ID: 2174193)
Visitor Counter : 8