قانون اور انصاف کی وزارت
قانون ساز محکمہ، وزارت قانون و انصاف نے قومی رضاکارانہ خون کے عطیہ کے دن اور سوچھتا ہی سیوا مہم 2025 کے موقع پر خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا
Posted On:
01 OCT 2025 7:54PM by PIB Delhi
وزارت قانون و انصاف کے قانون ساز محکمہ نے آج ملک گیر سوچھتا ہی سیوا مہم 2025 اور قومی رضاکارانہ خون کے عطیہ کے دن کے حصہ کے طور پر شاستری بھون میں خون کے عطیہ کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا۔ صحت عامہ کے ایک اہم اقدام کے طور پر صفائی کے جذبے اور رضاکارانہ خون کے عطیہ کی اہمیت دونوں کو فروغ دینے کے لیے کی گئی پہل ہے ۔
ڈاکٹر راجیو منی، سکریٹری اور ڈاکٹر کے وی۔ کمار، ایڈیشنل سکریٹری، نے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 59 سال کی عمر میں ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر کے وی کمار نے خود خون کا عطیہ دیا - لگن اور خدمت کی ایک قابل ستائش مثال قائم کی۔ ان کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے، سکریٹری نے انہیں بطور تعریفی نشان کے ایک شال پیش کی۔ سکریٹری نے دیگر تمام عطیہ دہندگان کو بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں سیکرٹری نے تمام افسران اور عملے کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ باقاعدگی سے خون کا عطیہ دیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے خون کے باقاعدہ عطیہ کی جان بچانے والی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی خدمات ایک ہمدرد اور صحت مند معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔





******
ش ح ۔ ا ل
UR-6950
(Release ID: 2173915)
Visitor Counter : 4