ٹیکسٹائلز کی وزارت
سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس ) - 2025 مہم: وزارت ٹیکسٹائل کے تحت ملک گیر صفائی کی سرگرمیاں
Posted On:
01 OCT 2025 5:55PM by PIB Delhi
جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (جے سی آئی) نے پورے ہندوستان میں مختلف پبلک ایریا کلیننگ مہم چلائی ہے، جس میں عوام نے بھی حصہ لیا۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی یف ٹی ) نے این آئی یف ٹی کیمپسز میں خوبصورتی کے لیے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔
نیشنل جوٹ بورڈ (این جی بی ،ای ایس آئی سی میڈیکل کالج، جوکا، کولکاتہ کے تعاون سے پتسان بھون، نیو ٹاؤن، کولکتہ میں 'صفائی مترا تحفظ شیویر' کا انعقاد کیا گیا جس میں 'صفائی مترا' اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ موجود تھے۔ اس کیمپ سے 40 افراد بشمول صفائی متروں کے خاندان کے افراد مستفید ہوئے۔
سینٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے حفظان صحت اور صفائی کو فروغ دینے کے لیے ماسک اور سینیٹائزرز کی تقسیم مہم کا اہتمام کیا۔ اس کوشش کا مقصد ذاتی حفظان صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور صاف اور صحت مند ہندوستان کے وژن کی حمایت کرنا ہے۔
مہم کے دوران کی گئی سرگرمیوں کی کچھ جھلکیاں یہ ہیں:-
جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (جے سی آئی )


نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی یف ٹی )

نیشنل جوٹ بورڈ (این جے بی )

سی سی آئی


*****
ش ح ۔ ال
UR-6933
(Release ID: 2173869)
Visitor Counter : 5