وزارات ثقافت
سیوا پَرو: وکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ
Posted On:
01 OCT 2025 6:08PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت، حکومت ہند خدمت، خلاقیت اور ثقافتی فخر کے ایک ملک گیر تہوار کے طور پر 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک سیوا پَرو 2025 منارہی ہے۔ 2047 تک وکست بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی رہنمائی میں منائے جانے والے اس سیوا پرو کا مقصد معاشرے، اداروں، اور افراد کو سیوا (خدمت)، خلاقیت اور ثقافتی فخر کے ایک اجتماعی لمحے میں شامل کرنا ہے۔
جاری سیوا پرو 2025 کے ایک حصے کے طور پر، نارتھ ایسٹ زون کلچرل سنٹر (این ای زیڈ سی سی) نے راجیو گاندھی یونیورسٹی، ڈوئیمکھ، اروناچل پردیش کے تعاون سے، راجیو گاندھی یونیورسٹی میں یکم اکتوبر 2025 کو انعام تقسیم کی ایک تقریب اور فن پاروں کی ایک نمائش کا اہتمام کیا، جس میں ’’وکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ‘‘ کے موضوع کے تحت ایک روز قبل منعقد کیے گئے پینٹنگ مقابلے کے نتائج پیش کیے گئے۔
اس پروگرام میں مندرجہ ذیل معززین نے شرکت کی:
پروفیسر ایس کے نائک، نائب چانسلر، راجیو گاندھی یونیورسٹی
محترمہ ممتا رِبا، آئی اے ایس، سکریٹری، محکمہ فن و ثقافت، اروناچل پردیش
ڈاکٹر این ٹی رِکم، رجسٹرار، راجیو گاندھی یونیورسٹی
پروفیسر اُتم کے آر پیگو، ڈین فیکلٹی آف ویژووَل اینڈ پرفارمنگ آرٹس، راجیو گاندھی یونیورسٹی



معززین نے حصہ لینے والے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی اور جدت، ثقافتی فخر اور شہری ذمہ داری کو فروغ دینے میں فن کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس نمائش میں مقابلے کے دوران تخلیق کیے گئے بہترین فن پاروں کی نمائش کی گئی، جو کہ نوجوان فنکاروں کی وکشت بھارت کی خواہشات کی عکاسی کرتی ہے۔ اس تقریب میں راجیو گاندھی یونیورسٹی کے طلباء کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی، جس نے اسے اروناچل پردیش کی ثقافتی رونق کا اجتماعی جشن بنا دیا۔
ڈیجیٹل شرکت
وسیع تر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت نے سیوا پرو پورٹل کے توسط سے ڈیجیٹل شرکت کی سہولت فراہم کی:
• ادارہ جاتی اپ لوڈز: وزارت ثقافت اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تمام ادارے سیوا پرو پورٹل https://amritkaal.nic.in/sewa-parv.htm پر اپنے پروگراموں کو دستاویزبند اور اپ لوڈ کر رہے ہیں۔
• شہریوں کا تعاون: افراد اپنے فن پارے، تصاویر اور تخلیقی تاثرات براہ راست پورٹل پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں، اور #SewaParv کا استعمال کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔
• برانڈنگ اور پبلسٹی مواد یہاں ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں: Google Drive link.
کس طرح شرکت کریں؟
افرادی طور پر شرکت
کوئی بھی شخص اپنی پسند کے کسی بھی میڈیم یا مواد میں "وکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ" کی تھیم پر آرٹ ورک بنا کر اپنا تعاون دے سکتا ہے۔ شرکاء اپنے آرٹ ورک کی تصاویر اس لنک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں: https://amritkaal.nic.in/sewa-parv-individual-participants
57 مقامات میں سے کسی ایک مقام پر پینٹنگ ورکشاپ میں شرکت کریں
شرکاء حصہ لینے کے لیے دیے گئے مقامات پر متعلقہ وزارت ثقافت کے اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 75 مقامات کی فہرست: یہاں کلک کریں۔
راجیو گاندھی یونیورسٹی، اروناچل پردیش میں پینٹنگ مقابلہ اور نمائش نے نہ صرف نوجوان فنکاروں کو اپنے تخیل اور ثقافتی اقدار کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کیا بلکہ اس نے علمی برادری کے فن کو قومی ترقی کے اہداف کے ساتھ مربوط کرنے کے عزم کو بھی تقویت بخشی۔ سیوا پرو 2025 کے تحت ہونے والے ایونٹ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں اجتماعی عمل کی ترغیب دے سکتی ہیں اور وکست بھارت @ 2047 کے وژن کو حاصل کرنے میں ثقافت کے کردار کو تقویت فراہم کر سکتی ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6921
(Release ID: 2173805)
Visitor Counter : 3