ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) - 2025 مہم: ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے صفائی متروں کے ساتھ خصوصی گفت و شنید کی


مہم کے ایک حصے کے طور پر ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت دفاتر میں خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 30 SEP 2025 7:17PM by PIB Delhi

 ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے وزارت کے تمام صفائی متروں کے ساتھ خصوصی گفت و شنید کا پروگرام منعقد کیا مرکزی وزیر موصوف نے ان کے روزمرہ کے معمولات، کام کے ماحول کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے فرائض کی انجام دہی کے دوران درپیش چیلنجوں کا ذکر کیا۔ انھوں نے معاشرے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے صفائی اور حفظان صحت کو یقینی بنانے میں ان کے انمول تعاون کی بھی ستائش کی۔

توصیف کے طور پر، ہر صفائی متر کو ایک کٹ پیش کی گئی جس میں ٹی شرٹ، ماسک، سینیٹائزر اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔ پروگرام کے دوران کھانے کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ یہ تقریب ایک بہت ہی حوصلہ افزا ماحول میں منعقد کی گئی، جو صفائی کو فروغ دینے، مزدوری کے وقار کو برقرار رکھنے اور صفائی متروں کی بہبود کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

وزارت سیاحت کے تحت دیگر تنظیموں کی طرف سے انجام دی جانے والی سرگرمیاں

سینٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (سی سی آئی سی) صفائی متر کے ہیڈ کوارٹر میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے۔

جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (جے سی آئی) نے بھارت بھر میں کارپوریشنوں میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کا انعقاد کیا ہے جہاں 100+ پودے لگائے گئے ہیں۔

نیشنل جوٹ بورڈ (این جے بی) نے کولکاتہ کے نیو ٹاؤن میں شناخت شدہ سی ٹی یو میں صفائی مہم چلائی ہے۔

ڈیولپمنٹ کمشنر برائے ہینڈلوم کے دفتر نے دفتر کے تمام احاطوں میں سینیٹائزیشن کا کام کیا ہے۔

نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ ڈی سی) کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر میں صفائی متروں کے لیے ایک بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم میں انھیں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت ’نیشنل صفائی کرمچاری فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن‘ کے ذریعے نافذ کی جانے والی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

کارپوریشن کے علاقائی دفاتر میں بھی بڑے پیمانے پر سرگرمیاں مسلسل منعقد کی جا رہی ہیں۔

ڈویلپمنٹ کمشنر (دستکاری) کے دفتر نے سنگل یوز پلاسٹک اور پلاسٹک کی آلودگی میں کمی کے بارے میں ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) نے اپنے مختلف کیمپس میں سائبر ہائیجین کے انعقاد کا اہتمام کیا ہے۔

سرگرمیوں کی کچھ جھلکیاں اس طرح ہیں:

سنٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (سی سی آئی سی)

جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (جے سی آئی)

نیشنل جوٹ بورڈ (این جے بی)

 

ہینڈلوم کے ترقیاتی کمشنر کا دفتر

WhatsApp Image 2025-09-30 at 10.18.33.jpegWhatsApp Image 2025-09-30 at 10.17.17.jpeg

نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ ڈی سی)

ترقیاتی کمشنر کا دفتر (دستکاری)-

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی)

 

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6858


(Release ID: 2173345) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , Hindi , Malayalam