وزارت خزانہ
اگست 2025 (مالی سال 2025-26) تک حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ
Posted On:
30 SEP 2025 4:40PM by PIB Delhi
اگست 2025 تک حکومت ہند کے ماہانہ کھاتوں کو یکجا کیا گیا ہے اور رپورٹیں شائع کی گئی ہیں ۔ جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں: -
حکومت ہند کو اگست 2025 تک 12,82,709 کروڑ روپے (کل وصولیوں کے متعلقہ بجٹ تخمینہ 2025-26 کا 36.7 فیصد) موصول ہوئے ہیں جن میں 8,10,407 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو (مرکز کو خالص) 4,40,332 کروڑ روپے نان ٹیکس ریونیو اور 31,970 کروڑ روپے نان ڈیٹ کیپٹل وصولیابیاں شامل ہیں۔ حکومت ہند کی طرف سے اس مدت میں ٹیکسوں کے حصے کی منتقلی کے طور پر ریاستی حکومتوں کو 5,30,148 کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 74,431 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے کل اخراجات 18,80,862 کروڑ روپے (متعلقہ بجٹ تخمینہ 2025-26 کا 37.1 فیصد) ہیں جن میں سے 14,49,283 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ میں اور 4,31,579 کروڑ روپے کیپٹل اکاؤنٹ میں ہیں۔ کل ریونیو اخراجات میں سے 5,28,668 کروڑ روپے سود کی ادائیگی اور 1,50,377 کروڑ روپے بڑی سبسڈی کے حساب سے ہیں۔
******
ش ح ۔ف ا۔ م ر
U-NO. 6855
(Release ID: 2173342)
Visitor Counter : 3