کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری برائے تجارت جناب سنیل برتھوال نے چائے سومیلئیر اور چائے ٹیسٹنگ سے متعلق این سی وی ای ٹی سے منظور شدہ ہنر مند کورسز کا آغاز کیا


ٹی  بورڈ انڈیا نے این سی وی ای ٹی سے منظور شدہ چائے ٹیسٹنگ کے نصاب  کی تیار ی  کے لیے ماہر کمیٹی تشکیل دی

Posted On: 30 SEP 2025 4:37PM by PIB Delhi

نیشنل کونسل آف ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) نے چائے کے سوملیئرز(نمونوں) اور چائے ٹیسٹنگ سے متعلق منظور شدہ ہنر مند کورسز کا آغاز آج  انٹر نیشنل ٹی ڈے کے موقع پر محکمہ تجارت کے سکریٹری جناب سنیل برتھوال ، آئی اے ایس نے کیا ۔  اس پہل کا اعلان کرتے ہوئے جناب برتھوال نے کہا کہ ٹی بورڈ انڈیا کے خصوصی کورسز کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور چائے کی خواندگی کو فروغ دینا ہے ، ان  پروگراموں کو دارجلنگ ٹی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر ، ٹی بورڈ انڈیا ، کرسیونگ میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔

ٹی بورڈ انڈیا نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں جوائنٹ سکریٹری (پلانٹیشن) محکمہ تجارت ، ڈائریکٹر ، این سی وی ای ٹی ، ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت ، آئی آئی پی ایم ، اور چائے ٹیسٹنگ اور این ای پی 2020 کے ماہرین شامل تھے۔ کمیٹی کا کام بھارت اور بیرون ملک موجودہ کورسز کا جائزہ لینا اور ایک جامع نصاب تیار کرنا تھا جو بین الاقوامی معیارات، بھارتی چائے کی صنعت کی ضروریات، اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق ہو۔

تجاویز کی بنیاد پر، دو نئے کورسز تیار کیے گئے ہیں جن میں بھارت کے ایگریکلچر اسکل کونسل آف انڈیا (اے ایس سی آئی)  کی معاونت حاصل کی گئی ہے، جو این سی وی ای ٹی، وزارت ہنر مند ترقی و کاروباری اختراع کے تحت ایک تسلیم شدہ اعزازی ادارہ ہے۔

دو کورسز یہ ہیں:

۱۔چائے سومیلئیر کے ضروری عناصر (60 گھنٹے)۔ اس میں چائے کے بنیادی اصول اور چائے کی خصوصیات کی شناخت، پیشہ ورانہ چائےٹیسٹنگ کی تکنیکیں، نئے قسم کے چائے مکس تیار کرنا، اور روایتی و جدید چائے بنانے کے طریقے شامل ہیں۔

۲۔چائے ٹیسٹنگ کی بنیادی باتیں (210 گھنٹے)-فیکٹری سطح کی چائے ٹیسٹنگ کی کارروائیوں کا احاطہ کرنا ، چائے ٹیسٹنگ کےاجلاسوں کا انعقاد اور انتظام  ، چکھنے کے نتائج پر مبنی چائے کی ملاوٹ ، اور مستقبل کے لیے تیار چائے کی تیاری اور ٹیسٹنگ کے عملی طریقے شامل ہیں ۔

کامیابی سے تکمیل کے بعد، تربیت یافتہ پیشہ ور افراد حسی تشخیص، گریڈنگ، اور چائے کی خواندگی کے فروغ میں حصہ ڈالیں گے۔یہ عوامل مارکیٹ میں مقابلہ اور صارفین کے اطمینان کو بڑھانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔

جناب سنیل برتھوال نے آج این سی وی ای ٹی سے منظور شدہ دو ہنر مندی کے کورسز کا باضابطہ طور پر آغاز کیا ۔  یہ چائے ٹیسٹنگ میں اپنی نوعیت کے پہلے کورسز ہیں ، جنہیں این ای پی 2020 کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے ، اور یہ ہنر مند افرادی قوت کے ذریعے ہندوستان کی چائے کی ویلیو چین کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔

*********

 

ش ح۔ ش آ۔م ش

U. No-6838


(Release ID: 2173219) Visitor Counter : 6
Read this release in: Hindi , English