کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت کوئلہ نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت جامع اہداف طےکیے

Posted On: 30 SEP 2025 2:08PM by PIB Delhi

وزارت کوئلہ نے کول انڈیا لمیٹڈ اوروزات کوئلہ کی تمام پی ایس یو کے ساتھ مل کر خصوصی مہم 5.0 کے تحت زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے وسیع اہداف طےکیے ہیں تاکہ کارکردگی کو تیز کیا جا سکے،کارروائیوں کو ہموار کیا جا سکے، اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ مہم وزارت کوئلہ کے تحت تمام دفاتر میں صفائی، فائل مینجمنٹ، شکایات کے ازالے، پارلیمانی یقین دہانیوں اور عمل آوری کو آسان بنانے کے واضح اہداف کا تعین کرتی ہے۔

صفائی مہم کے تحت، وزارت  کوئلہ کی تمام پی ایس یو میں صفائی کے لیے1,439 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کا مقصد زیادہ منظم اور صاف ستھرا کام کے مقامات کو یقینی بنانا ہے۔ وزارت کوئلہ آمدنی حاصل کرنے اور دفتر کی قیمتی جگہوں کو خالی کرنے کے لیے غیر مستعمل اشیاء کی شناخت  کرنے اور ان کو ٹھکانے لگانے کو بھی ترجیح دے رہی ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ شدہ معاملوں کو نمٹاتے ہوئے، فوری جانچ اور حل کے لئے چار معاملوںکی نشاندہی کی گئی ہے۔ اسی طرح، دو آئی ایم سی (کابینہ) کی تجاویز اور نو پارلیمانی یقین دہانی کے معاملوں کو تیزی سے نمٹانے کے لیے نشان زد کیا گیا ہے۔

فائل مینجمنٹ کے واسطے، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے اور ریکارڈ کی فوری بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے متروکہ فائلوں کو ضائع کرنے اور بند کرنے کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔اس اقدام سے فی الحال اس طرح کی فائلوں کو زیر قبضہ اہم جسمانی جگہوں کو بھی خالی کیا جاسکے گا۔ اگرچہ اس مہم کے تحت فی الحال ریاستی حکومت کا کوئی  بھی  کیس یا عوامی شکایات کی اپیلیں زیر التوا نہیں ہیں، لیکن یہ جگہیں فعال نگرانی کے تحت آتی ہیں تاکہ نئے کیس سامنے آنے پر فوری کارروائی کی جاسکے۔

وزارت کوئلہ نے جوابدہ اور شفاف  نظم ونسق  کےتئیں اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے،61  پی ایم اوکے حوالہ جات اور متعدد عوامی شکایات کی اپیلوں کے علاوہ 166 عوامی شکایات کو حل کرنے کے لیے نشان زد کرکے، شہریوں پر مرکوز نظم و نسق پر خصوصی زور دیا ہے۔

زیر التواء معاملات کو حل کرنے کے علاوہ، وزارت قواعد و ضوابط کو آسان بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، جس میں طریقہ کار کی رکاوٹوں کو کم کرنے کے واسطے  سہل کاری کے لیےپہلے ہی ایک اصول کی نشاندہی کی گئی ہے۔

بڑے پیمانے پرریکارڈ مینجمنٹ کی مشق بھی جاری ہے:

  • 1,23,830 فزیکل فائلوں کو نظرثانی کے لیے نشان زد کیا گیا ہے۔
  • 32,182 ای- فائلوں کو جائزہ کے لیے رکھا گیا ہے۔

ان ٹھوس اقدامات کے ذریعے،  وزات کوئلہ کواس خصوصی مہم 5.0 کے تحت مقررہ وقت کے اندر تمام اہداف  کو پورا کرنے کا یقین ہے، جس سے موثر نظم و نسق، شفافیت، اور شہریوں کو سب سے پہلے خدمت کی فراہمی کے حکومت کے وژن کو تقویت ملے گی۔

*****

 ( ش ح ۔ م ش ع۔ اش ق)

U. No. 6825


(Release ID: 2173150) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , Hindi , Tamil