وزارات ثقافت
سیوا پرو 2025: وِکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ
Posted On:
29 SEP 2025 8:55PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت ثقافت17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک سیوا پرو 2025 کو خدمت، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی فخر کے ملک گیر جشن کے طور پر منا رہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک وکست بھارت کے وژن کی رہنمائی میں، سیوا پرو کا مقصدبرادریوں، اداروں اور افراد کو سیوا (خدمت)، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی فخر کی اجتماعی تحریک میں یکجا کرنا ہے۔
جاری سیوا پرو 2025 کے تحت وزارت ثقافت نے "وکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ" تھیم کے تحت 29 ستمبر 2025 کو جے پور (راجستھان)، گوہاٹی (آسام) اور مہیشور (مدھیہ پردیش) میں متنوع آرٹ ورکشاپس کا انعقاد کیا۔ ان تقریبات نے طلباء، فنکاروں، ماہرین تعلیم، معززین اور کمیونٹی لیڈروں کی پرجوش شرکت کا مشاہدہ کیا، جس سے ثقافتی جشن اور شہری ذمہ داری کے ملک گیر عزم کو تقویت ملی۔
وزارت ثقافت کے اداروں کے ذریعے 29 ستمبر 2025 کو منعقدہ آرٹ ورکشاپس اور صفائی مہم کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:
- گوہاٹی، آسام - این ای زیڈ سی سی شلپ گرام، پنجاباری (آئی جی این سی اے آر سی اور سی سی آر ٹی آر سی کے تعاون سے نارتھ ایسٹ زونل کلچرل سینٹر کے اشتراک سے منعقدہ)
گوہاٹی میں، این ای زیڈ سی سی شلپ گرام، پنجاباری میں ایک بڑے پیمانے پر آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1200 سے زائد طلباء اور فنکاروں نے شرکت کی۔ جناب نونی بورپوجاری (ممتاز آسامی بصری فنکار)، جناب رام کرشن تعلقدار (ممتاز ستریہ گرو اور سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ یافتہ)، جناب اتل چودھری بروا (ممتاز آسامی بصری آرٹسٹ)، جناب سونپن نل بروا (ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر) اور جناب کے روشن کمار (انسپکٹر، سی جی ایس ٹی آڈٹ، گوہاٹی) سمیت نامور شخصیات کی موجودگی سے تقریب کو تقویت ملی، جنہوں نے مل کر آسام کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا اور شرکاء کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو معاشرے کی خدمت سے جوڑنے کی ترغیب دی۔


- جے پور، راجستھان - جواہر کلا کیندر (سی سی آر ٹی علاقائی مرکز کے زیر اہتمام منعقدہ)
جے پور میں باوقار جواہر کلا کیندر میں 500 سے زیادہ طلباء اور نوجوان فنکاروں کی شرکت کے ساتھ ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت محترمہ الکا مینا (ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل، جواہر کلا کیندر) نے کی، جنہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ قوم کی تعمیر کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں۔


- گوہاٹی، آسام - بیٹکوچی ہائی اسکول (آئی جی این سی اے اور سی سی آر ٹی کے ساتھ این ای زیڈ سی سی کے ذریعے منعقدہ)
گوہاٹی کے بیٹکوچی ہائی اسکول میں ایک آرٹ ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں طلباء نے ڈرائنگ اور پینٹنگز کے ذریعے وکست بھارت کے اپنے وژن کو ظاہر کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

- مہیشور، مدھیہ پردیش - دیوی اہلیہ بال جیوتی اسکول (جنوبی وسطی زونل کلچرل سینٹر – ایس سی زیڈ سی سی کے ذریعہ منعقدہ)
مہیشور میں، دیوی اہلیہ بال جیوتی اسکول میں طلباء کی پرجوش شرکت کے ساتھ ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں جناب شرد شبل (تھیٹر آرٹسٹ)، جناب امرت بیچوے (تجربہ کاربنکر) اور پدم شری بھالو موندھے سمیت نامور مہمان شامل تھے، جنہوں نے اپنے تخلیقی تجربات کا اشتراک کیا اور طلباء کو جدید فنکارانہ طریقوں کو اپناتے ہوئے روایات کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔



ڈیجیٹل وسیلے سے شرکت
وسیع پیمانے پرلوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت نے سیواپرو پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل شرکت کو فعال کیا ہے:
- ادارہ جاتی اپ لوڈ: ثقافت کی وزارت اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےتمام ادارے سیوا پرو پورٹل https://amritkaal.nic.in/sewa-parv.htm پر اپنی تقریبات کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں اور اپ لوڈ کر رہے ہیں۔
- شہریوں کی شرکت: افراد اپنے فن پارے، تصاویر اور تخلیقی تاثرات براہ راست پورٹل پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں، اور #SewaParv کا استعمال کرتے ہوئے ان کا سوشل میڈیا پراشتراک کر سکتے ہیں۔
- برانڈنگ اور تشہیری مواد یہاں ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں: گوگل ڈرائیو لنک۔
شرکت کیسے کریں ؟
1.انفرادی شرکت
کوئی بھی شخص اپنی پسند کے کسی بھی ذریعہ یا مواد میں "وکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ" کے موضوع پر فن پاروں کی تخلیق کر اپنا تعاون دے سکتے ہیں ۔ شرکاء اپنے فن پاروں کی تصاویر اس پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں: https://amritkaal.nic.in/sewa-parv-individual-participants
2. 75 مقامات میں سے کسی ایک پینٹنگ ورکشاپ میں شرکت کریں۔
شرکاء حصہ لینے کے لیے دیے گئے مقامات پر متعلقہ وزارت ثقافت کے اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 75 مقامات کی فہرست کے لئے: یہاں کلک کریں۔
جے پور، گوہاٹی اور مہیشور میں 29 ستمبر 2025 کو منعقد ہونے والی آرٹ ورکشاپس ہندوستان کی فنکارانہ وسعت اور ثقافتی گہرائی کی عکاسی کرتی ہیں۔ جے پور کے جواہر کلا کیندر نے راجستھان کی تخلیقی تنوع کی نمائش کی، گوہاٹی معروف بصری فنکاروں اور گرؤوں کی شرکت کے ساتھ فنکارانہ اور ثقافتی ترغیب کا مرکز بن گیا اور مہیشور نے روایتی بنائی، تھیٹر اور عصری آرٹ کے امتزاج کو اجاگر کیا۔ ایک ساتھ،سیواپرو 2025 کے تحت ان تقریبات نے تخلیقی صلاحیتوں، وراثت اور کمیونٹی کے جذبے کو فروغ دینے میں فن کے کردار کی تصدیق کی، جس سےViksit Bharat@2047 کی سمت میں بھارت کے سفر کو تقویت ملی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ش۔ ف ر
U-6805
(Release ID: 2172974)
Visitor Counter : 18