وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے روم میں ایف اے او کی عالمی کانفرنس میں ہندوستان کی ڈیری اور مویشی سے متعلق قیادت پر روشنی ڈالی
مرکزی وزیر نے بھارتی کسانوں پر مرکوز مویشیوں کے ماڈل کی وکالت کی اورپالیسی سیکٹر اور عالمی تعاون کی اپیل کی
Posted On:
29 SEP 2025 8:19PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے روم میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) میں دیرپا مویشیوں کی تبدیلی سے متعلق دوسری عالمی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اعلیٰ سطحی وزارتی اجلاس میں، جناب سنگھ نے ہندوستان میں کسانوں پر مرکوز اقدامات، اختراعات اور تبدیلیوں پر روشنی ڈالی ، جو ملک میں مویشیوں اور ڈیری کے شعبے میں جامع ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
ایف اے او اور اس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر کیو یو ڈونگیو کو ہندوستان کو اپنے تجربات اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے کے لیے مدعو کرنے پر ہندوستان کی طرف سےاظہار تشکر کرتے ہوئے، انہوں نے ایف اے او کے تحت قائم کی گئی مویشی سے متعلق ذیلی کمیٹی کے پہلے نائب صدر کے طور پر ہندوستان کے کردار پر فخر کا اظہار کیا۔ جناب سنگھ نے کہا کہ ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، ہندوستان نے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، غذائیت کے نتائج کو بہتر بنانے، ذریعہ معاش کو مضبوط بنانے اور غربت کے خاتمے کے لیے متعدد انقلابی اور شمولیاتی اقدامات کیے ہیں۔’’ جناب راجیو رنجن سنگھ نے کہا کہ کووڈ-19 کے بعد سے، ہندوستان کے فلاحی اقدامات نے 269 ملین لوگوں کو انتہائی غربت سے باہر نکالا ہے، 2025 کی عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق، غربت 27.1 فیصد سے کم ہوکر 5.3 فیصد ہوگئی ہے۔ انہوں نے تقریباً دو تہائی دیہی گھرانوں اور لاکھوں چھوٹے اور پسماندہ کسانوں ، جن میں سے اکثر خواتین ہیں،کو پائیدار ذریعہ معاش فراہم کرنے میں مویشیوں کے شعبے کے مرکزی کردار کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کے شعبے نے حالیہ برسوں میں 12.77 فیصد کی متاثر کن سی اے جی آر ریکارڈ کی ہے ، جس کا زرعی مجموعی ویلیو ایڈڈ (جی وی اے) میں 31 فیصد اور قومی معیشت میں 5.5 فیصد کا تعاون ہے۔ جناب سنگھ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان آج دنیا کا سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے، جس کی سالانہ پیداوار 239 ملین ٹن کے ساتھ عالمی پیداوار کا تقریباً 25 فیصد ہے۔ ہندوستان انڈوں کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسر اور بھینس کے گوشت کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک بھی ہے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے، جناب راجیو رنجن سنگھ نے ہندوستان کی مویشیوں کی ترقی کا سہرا عوام پر مبنی پالیسیوں، عالمی تعاون، اور چھوٹے کسانوں کے عزم و حوصلہ اور محنت کو دیا۔ انہوں نے ایف اے او کے ساتھ ہندوستان کی 80 سالہ شراکت داری اور گلوبل ساؤتھ کے ساتھ قابل توسیع اختراعات کا اشتراک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پائیدار مویشیوں کی تبدیلی کے لیے عالمی کارروائی پر مبنی منصوبہ بندی کو ایک رہنما فریم ورک بننا چاہیے نہ کہ ایک نسخہ جات کا نمونہ۔ انہوں نے زور دیا کہ اسے ترقی پذیر ممالک کی قومی ترجیحات، صلاحیتوں اور حالات کے لیے موقع فراہم کرنا چاہیے۔ انہوں نے مرحلہ وار منتقلی کی حمایت کے لیے مالیات، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت سازی پر زور دیا۔ ہندوستان کے وژن کی تصدیق کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے اس شعبے کو مزید پائیدار، جامع اور لچکدار بنانے کا عزم کیا۔
ایف اے او ، روم میں جناب راجیو رنجن سنگھ کے ذریعہ مویشیوں کے شعبے میں ہندوستان کی طرف سے کئے گئے کلیدی اقدامات کو اجاگر کیا گیا:
- راشٹریہ گوکل مشن کے ذریعے، ہندوستان مقامی مویشیوں کی نسلوں کا تحفظ کر رہا ہے اور جینیاتی تنوع کو بہتر بنا رہا ہے۔ 92 ملین سے زیادہ جانورمستفید ہوئے ہیں، جس سے 56 ملین سے زیادہ کسانوں کی مدد ہوئی ہے۔
- بھارت دنیا میں سب سے بڑے پیمانے پرمویشیوں کی ٹیکہ کاری کا پروگرام چلاتا ہے اور بڑی بیماریوں سے لڑنے کے لیے سالانہ 1.2 ارب خوراکیں جانوروں کو دی جاتی ہیں ۔ ہندوستان اعلیٰ معیار کی ویکسین کی تیاری اور برآمدات کا عالمی مرکز بھی ہے۔
- نیشنل ڈیجیٹل لائیو سٹاک مشن – بھارت پشودھن کے ذریعے، بھارت نے ایک ڈیجیٹل شناختی نظام بنایا ہے تاکہ سراغ لگانے، بیماری کا جلد پتہ لگانے اور جانوروں کی مصنوعات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ آج تک، 353 ملین سے زیادہ جانور اور 94 ملین مویشیوں کے مالکان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
- بھارت کا مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے متعلق 3.5 ارب امریکی ڈالر فنڈ ، ڈیری، افزائش نسل، فیڈ پلانٹس اور گوشت کو تیار کرنے میں سرمایہ کاری میں مدد کرتا ہے۔
- نچلی سطح پر، ہندوستان نے میتریز پروگراموں کے ذریعے مقامی وسائل کے افراد کو تربیت دی ہے تاکہ وہ دور دراز علاقوں میں بھی افزائش نسل کی خدمات فراہم کریں۔ اے – ہیلپ کے ذریعے، ہندوستان دیہی خواتین کو جانوروں کی صحت کی فراہمی میں بامعنی تعاون کے لیے بااختیار بنا رہا ہے، جس سے مویشیوں کی ترقی میں خواتین کے کردار کو تقویت ملتی ہے۔
- بھارت انسانوں، جانوروں اور ماحولیاتی صحت کے باہمی تعلق کو تسلیم کرتے ہوئے ایک صحت کے نقطہ نظر کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ بھارت ایف اے اوکے مستقل بجٹ کے ذریعے، بین الاقوامی سطح پر جانوروں کی بیماری کے پروگراموں کے لیے پیش گوئی کے قابل، مستحکم فنڈنگ کا مطالبہ کرتا ہے۔
- ہندوستان نے زرعی خوراک کے نظام میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس (اے ایم آر) سے متعلق قرارداد کی حمایت کی ہے اور عالمی عملی منصوبہ کو ملا کر ایک قومی عملی منصوبہ کو نافذ کر رہا ہے۔
- وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے، ہندوستان نے جانوروں کی صحت کے تحفظ کے نظام کو فروغ دینے کے لیے جی20 وبائی فنڈ سے 25 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ حاصل کی ہے۔ اس کوشش کو ایف اے او ، اے ڈی بی، اور ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت داری سے تعاون حاصل ہے۔
- ہندوستان بھی خواتین کی زیر قیادت ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ ہندوستان کی ڈیری ورک فورس میں 70 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘سفید انقلاب’’ ان کی قیادت کا ثبوت ہے، جو کوآپریٹو ماڈلز کے ذریعے فعال کیا گیا ہے، جس نے دیہی معاش کو تبدیل کر دیا ہے۔
- بھارت اور آئرلینڈ نے مشترکہ طور پر دودھ کے عالمی دن کے لیے قرارداد کی مشترکہ سرپرستی کی، جس کی 44ویں ایف اے او کانفرنس نے توثیق کی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس پر غور کئے جانے کی امید ہے ۔
*************
(ش ح ۔ع ح۔م الف(
U. No. 6806
(Release ID: 2172972)
Visitor Counter : 30