خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ ساوتری ٹھاکر کا پنجاب کے ضلع ہوشیارپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Posted On: 29 SEP 2025 2:56PM by PIB Delhi

   خواتین و اطفال کی ترقی   کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے پنجاب کے ضلع ہوشیارپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تاکہ صورتِ حال کا جائزہ لے سکیں اور متاثرہ کسانوں، چھوٹے کاروباریوں  اور  گاؤوں کے افراد  سے بات چیت کر سکیں۔

 

 

اپنے دورے کے دوران  ، انہوں نے کسانوں کے وفود، عوامی نمائندوں اور مقامی رہائشیوں سے گاندھیوال، فتاکُلا، عبداللہ پور، ہالید جناردن، سلووال، موٹلا، کالیان-418، مہتاب پور میں ملاقات کی اور دریائے بیاس پر واقع رادا پُل (مندیریا) کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  ، حکومت ہند سیلاب کے بار بار آنے  سے متعلق چیلنجوں  سے نمٹنے کے لیے امداد اور طویل مدتی حل  تلاش  کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

 

   

 

محترمہ ٹھاکر نے بتایا کہ حکومت نے پہلے ہی 26 ستمبر کو کسانوں کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کے لیے پنجاب، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے کسانوں کے لیے خصوصی طور پر پردھان منتری کسان سمان ندھی کی 21ویں قسط جاری کی  تاکہ سیلاب اور  چٹانوں  کے ٹکڑے گرنے  سے متاثرہ افراد کو  فوری طور پر مالی مدد مل  سکے۔

 

 

اپنے دورے کے اختتام پر  ، انہوں نے زور دیا کہ مرکز  ، اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ سیلاب سے متاثرہ  کنبوں کی باز آباد کاری میں مدد  فراہم کی جا سکے اور اس خطے میں سیلاب سے متعلق مسائل کے مستقل حل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

 

..................................................... ...................................................

) ش ح –      ا ع خ          -  ع ا )

U.No. 6773


(Release ID: 2172719) Visitor Counter : 10
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil