قومی انسانی حقوق کمیشن
بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ہوشیارپور، پنجاب کے منڈیلا گاؤں میں ایل پی جی ٹینکر دھماکے کے متاثرین کی اپنی گھروں اور دکانوں کی تعمیر نو میں ایک ماہ گزرنے کے باوجودمبینہ جدوجہدکا از خودنوٹس لیا ہے
پنجاب کے چیف سیکریٹری، ہوشیار پور ایس ایس پی اور چیف کنٹرولر آف ایکسپلوسیوز، پی ای ایس او، وزارت تجارت و صنعت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
Posted On:
29 SEP 2025 2:45PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر میں ہونے والے دھماکے میں سات افراد کی ہلاکت اور متعدد املاک کو نقصان پہنچانے کے ایک ماہ بعد بھی متاثرہ خاندان اب بھی منڈیلا گاؤں، ہوشیار پور، پنجاب میں اپنے مکانات اور دکانوں کی تعمیر نو کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضہ جاری کیا ہے۔ تاہم املاک کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانا ابھی جاری ہے۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبر کے مندرجات اگر درست ہیں تو متاثرین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین مسائل کو جنم دیتے ہیں۔ اس لیے اس نے چیف سیکریٹری، حکومت پنجاب، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ہوشیار پور اور چیف کنٹرولر آف ایکسپلوسیوز، پیٹرولیم اینڈ ایکسپلوسیوز سیفٹی آرگنائزیشن (پی ای ایس او)، وزارت تجارت و صنعت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں معاملے کی تحقیقات کی صورتحال سمیت تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
میڈیا رپورٹ، جو 23 ستمبر 2025 کو چلائی گئی، میں دھماکے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو درپیش چیلنجز اور صدمے کا ذکر کیا گیا ہے۔
*****
( ش ح ۔ ا ک ۔ اش ق)
U. No. 6769
(Release ID: 2172700)
Visitor Counter : 8