نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ ہند نے تمل ناڈو کے کرور میں عوامی اجتماع کے دوران پیش آئے افسوسناک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیا
Posted On:
27 SEP 2025 11:20PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے تمل ناڈو کے کرور میں ایک عوامی اجتماع کے دوران پیش آئے افسوسناک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے نے ناقابل اظہار تکلیف پہنچائی ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے غمزدہ والدین کے تئیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، ان کے رشتہ داروں اور تمل ناڈو کے لوگوں کے ساتھ ناقابل برداشت غم کی اس گھڑی میں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے خدا سے زخمیوں اور ہسپتالوں میں زیر علاج افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی۔
سوشل میڈیا پر علیحدہ علیحدہ پوسٹوں میں جناب سی پی رادھاکرشنن نے کہا:
تمل ناڈو کے کرور میں عوامی اجتماع میں ہونے والے اندوہناک واقعے نے ناقابل بیان تکلیف دی ہے۔ میں غمزدہ والدین کے تئیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، ان کے رشتہ داروں اور تمل ناڈو کے لوگوں کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں اپنی گہری تعزیت پیش کرتا ہوں۔ میں خدا سے زخمیوں اور ہسپتالوں میں زیر علاج افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔
கரூரில் நடைபெற்ற பொதுக்கூட்டத்தில் நிகழ்ந்த துயரமான சம்பவம் சொல்லொண்ணா வேதனையை அளிக்கிறது. தம் அன்புக்குரியவர்களை இழந்து வாடும் பெற்றோர்களுக்கும், உற்றார் உறவினர்களுக்கும், மீளாத் துயரில் இருக்கும் தமிழக மக்களுக்கும் எனது ஆழ்ந்த இரங்கலை தெரிவித்துக் கொள்கிறேன். மருத்துவமனையில் சிகிச்சை பெறும் காயமடைந்தோர் விரைவில் பூரண குணமடைய எல்லாம் வல்ல இறைவனைப் பிரார்த்திக்கிறேன்.
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6729
(Release ID: 2172395)
Visitor Counter : 2