وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع ’وکست بھارت اور سابق جوانوں کی بہبود‘  کے موضوع سے قومی کنکلیو 2025 کا افتتاح کریں گے

Posted On: 27 SEP 2025 3:55PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 29 سے 30 ستمبر 2025 تک ’وکست بھارت اور سابق جوانوں کی بہبود‘ کے موضوع سے وزارت دفاع کے سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے (ڈی ای ایس ڈبلیو) کے زیر اہتمام قومی کنکلیو 2025 کا افتتاح کریں گے۔ یہ تقریب بھارت کے سابق فوجیوں کی بہبود اور دوبارہ انضمام کے لیے ملک گیر کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے کلیدی اسٹیک ہولڈروں کو اکٹھا کرے گی۔ اس موقع پر سکریٹری (ڈی ای ایس ڈبلیو) ڈاکٹر نتن چندرا بھی موجود ہوں گے۔

یہ کنکلیو خیالات کے بامعنی تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جہاں ملک بھر میں راجیہ سینک بورڈز (آر ایس بی) اور ضلع سینک بورڈز (زیڈ ایس بی) کے نمائندے نچلی سطح پر بات چیت میں حصہ لیں گے۔ ان مباحثوں کا مقصد بہترین طریقوں کا اشتراک کرنا، سپورٹ میکانزم کو مضبوط بنانا اور اسے یقینی بنانا ہے کہ فلاحی اسکیمیں زیادہ کارکردگی اور اثر کے ساتھ ہر سابق فوجی تک پہنچیں۔

پالیسی مباحثوں کے علاوہ، کنکلیو میں ایک اعزازی تقریب بھی ہوگی۔ وزیر دفاع سابق فوجیوں کی بہبود میں نمایاں شراکت کے لیے ممتاز افراد اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آر ایس بیز اور زیڈ ایس بیز کو اعزاز سے نوازیں گے۔ اس اعتراف سے نہ صرف ان کی لگن کا احترام کیا جائے گا بلکہ دوسروں کو بھی وکست بھارت کی تعمیر میں لازمی شراکت داروں کے طور پر بھارت کے سابق فوجیوں کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو دوگنا کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6714


(Release ID: 2172178) Visitor Counter : 14
Read this release in: English , Hindi , Tamil