صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ایف ایس ایس اے آئی اور آسٹریلیا کے محکمہ زراعت، ماہی گیری اور جنگلات نے فوڈ سیفٹی کے شعبے میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے
प्रविष्टि तिथि:
26 SEP 2025 7:44PM by PIB Delhi
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) اور محکمہ زراعت، ماہی گیری اور جنگلات (ڈی اے ایف ایف) آسٹریلیا نے 24 ستمبر 2025 کو ایف ایس ایس اے آئی ہیڈ کوارٹر، نئی دہلی میں فوڈ سیفٹی کے شعبے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔


اس مفاہمت نامے پر ایف ایس ایس اے آئی کے سی ای او جناب رجت پنہانی اور ڈی اے ایف ایف آسٹریلیا کے فرسٹ اسسٹنٹ سکریٹری جناب ٹام بلیک نے دستخط کیے۔

مفاہمت نامے پر دستخط ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پائیدار شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتے ہیں، جو فوڈ سیفٹی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ مفاہمت نامہ بہترین طور طریقوں کے تبادلے، معلومات کے اشتراک، درآمدی طریقہ کار اور صلاحیت سازی کے اقدامات سمیت دیگر تکنیکی تعاون کے ذریعے فوڈ سیفٹی کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرے گا۔
دونوں فریقوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ مفاہمت نامہ مضبوط ادارہ جاتی تعلقات کو فروغ دے گا اور دونوں ممالک میں غذائی تحفظ کے معیارات کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 6694
(रिलीज़ आईडी: 2171934)
आगंतुक पटल : 34