وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کا پہلا تربیتی اسکواڈرن کینیا   کی ممباسا بندرگاہ  پہنچا

Posted On: 26 SEP 2025 4:07PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا پہلا تربیتی اسکواڈرن ( 1 ٹی ایس )  کے بحری جہاز  - آئی این ایس  تیر، آئی این ایس  سُجاتا، آئی این ایس  شاردُل اور  آئی سی جی ایس سارتھی    25 ستمبر  ، 2025 ء کو  کینیا کے ممباسا  بندرگاہ  پہنچے ۔ اسکواڈرن کا کینیا نیوی، دفاعی مشیر اور بھارت کے قائم مقام ہائی کمشنر کی جانب سے گرمجوشی سے  استقبال کیا گیا ۔

یہ جہاز اس وقت جنوب مغربی بحر ہند کے علاقے میں طویل مدتی تربیتی  تعیناتی پر ہیں اور اس سے پہلے سیشلز، ماریشس، لا  ری یونین اور موزمبیق کا دورہ کر چکے ہیں۔

بندرگاہ کے دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے اہلکار پیشہ ورانہ اور سماجی سطح پر وسیع پیمانے پر رابطوں میں مشغول ہوں گے، جن میں مشترکہ تربیتی سرگرمیاں، میری ٹائم پارٹنرشپ ایکسرسائز  ( ایم پی ایکس )  اور پاسج ایکسرسائز ( پی اے ایس ایس ای ایکس ) شامل ہیں۔ دورے میں مشترکہ یوگا سیشن، بھارتی اور کینیا نیوی بینڈز کی مشترکہ کارکردگی اور ممباسا میں کمیونٹی آؤٹ ریچ سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔

آئی ٹی ایس کا یہ دورہ دونوں بحری افواج کے درمیان سمندری شراکت داری اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہے اور مہا ساگر –  سبھی خطوں میں باہمی سلامتی اور مربوط  ترقی     کے فروغ کے  جذبے  کو اجاگر کرتا ہے۔

 

 

...........................................

) ش ح –     ش ب           -  ع ا )

U.No. 6665

 


(Release ID: 2171842) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , Hindi , Bengali