کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستانی وفد کے22 سے 24 ستمبر 2025 تک امریکی دورے کابیان
Posted On:
26 SEP 2025 2:31PM by PIB Delhi
وزیر تجارت اور صنعت کی قیادت میں ہندوستانی وفد نے 22-24 ستمبر 2025 تک امریکہ کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف نے امریکی سفیر جیمیسن گریر، ریاستہائے متحدہ کے تجارتی نمائندے اور ہندوستان میں نامزد امریکی سفیر مسٹر سرجیو گور سے ملاقات کی۔ دو طرفہ تجارتی معاملات پر امریکی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ، ہندوستانی وفد نے امریکہ میں قائم اہم کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔
وفد نے تجارتی معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر امریکی حکومت کے ساتھ تعمیری ملاقاتیں کیں۔ دونوں فریقین نے معاہدے کے ممکنہ شکلوں پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی طور پرمفید تجارتی معاہدے کے جلد مکمل ہونے کے لیے سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کا مثبت ردعمل سامنے آیا۔ کاروباری رہنماؤں نے ہندوستان کی ترقیاتی کہانی پر اعتماد کا اظہار کیا اور ہندوستان میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
************
ش ح ۔ م ش ع ۔ اش ق
UR. No. 6652
(Release ID: 2171688)
Visitor Counter : 10