وزارت آیوش
اے آئی آئی اے گوا میں اپنی نوعیت کا پہلا مربوط نیورو بحالی مرکز ’پریاس‘ شروع کیا گیا
مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے بچوں کی نیورو کیئر کے لیے آیوروید، یوگا اور جدید علاج کے امتزاج پر قائم مرکز کا افتتاح کیا
جناب جادھو نے افتتاحی تقریب میں کہاکہ یہ’مربوط دیکھ بھال اور امید کا ایک نمونہ‘ ہے
Posted On:
26 SEP 2025 12:19PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) گوا میں ایک مربوط نیورو بحالی مرکز ’پریاس‘ کا آغاز کیا ، جو آیوش کے شعبے میں ایک سنگ میل ہے۔ اس مرکز کا افتتاح آیورویدکے 10ویں دن کے موقع پر آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک، وزارت کے سینئر افسران اور اے آئی اے گووا کے اساتذہ کی موجودگی میں کیا۔

’پریاس‘ ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے کثیر شعبہ جاتی مراکز میں سے ایک ہے جس میں آیوروید ، فزیو تھراپی ، یوگا ، اسپیچ تھراپی ، پیشہ ورانہ تھراپی اور جدید پیڈیاٹرکس ایک ہی مقام پر دستیاب ہے ۔ یہ مرکز ہولسٹک اور مریض پر مرکوز نیورو ریہیبلیٹیشن فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اور خاص طور پر نیورولوجیکل اور ترقیاتی مسائل والے بچوں پر مرکوز ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہا:
آیوش کی وزارت ایسے بہترین مراکز بنانے کے لیے پرعزم ہے جو روایتی حکمت کو جدید طب کے ساتھ ہم آہنگ کریں ۔ ’پریاس‘ مربوط بحالی کا ایک نمونہ ہے ، جو نہ صرف علاج بلکہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے معیار زندگی اور امید کی تجدید پیش کرتا ہے ۔
ان جذبات کی تائید کرتے ہوئے، جناب شری پردیب ییسو نائک نے نیورو اور ترقیاتی امراض کے علاج میں ریہیبلیٹیشن خدمات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اے آئی آئی اے گوا میں اپنایا گیا یہ جدید ماڈل بے شمار خاندانوں کے لیے نئے امید کی کرن فراہم کرے گا جو پیچیدہ صحت کے چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔"
اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر پی کے پرجاپتی نے کہا کہ ’پریاس‘ کے آغاز سے اے آئی آئی اے کے اس وژن کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ جدید اور مربوط ماڈلز کو فروغ دے جو صحت کےپیچیدہ چیلنجز سے نپٹ سکیں۔ آیوروید، یوگ اور جدید ریہیبلیٹیشن سائنسز کو ملا کر ہمارا مقصد ایسےثبوت پر مبنی حل تیار کرنا ہے جو بچوں کی نیورو کیئر کو بہتر بنائیں اور جامع علاج میں نئے معیار قائم کریں۔
اے آئی آئی اے گوا کی ڈین پروفیسر سجاتا قدم نے اس پہل کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور کہا کہ ’’پریاس‘‘ کے ساتھ ، اے آئی آئی اے گوا نےمربوط ، مریض پر مرکوز اعصابی بحالی کی فراہمی میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے ۔ ہماری توجہ ترقیاتی اور اعصابی چیلنجوں والے بچوں کو جامع دیکھ بھال فراہم کرنے پر مرکوز ہے ، جبکہ تحقیق اور تربیت میں بھی یہ اپناکردارادا کررہی ہے جس سے صحت کی دیکھ بھال میں آیوش پر مبنی اختراعات کے مستقبل کی تشکیل ہوسکے گی ۔
افتتاحی تقریب میں سینئر عہدیداران نے شرکت کی، جن میں سیکرٹری، وزارت آیوش، ڈائریکٹر، اے آئی آئی اے، ڈین، اے آئی آئی اے گوا اور ایسوسی ایٹ ڈین کے ساتھ ساتھ کاؤماربھرتیا (پیڈیاٹرکس) ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبران اور ڈاکٹر سمت گوئل، ڈاکٹر رہل گھوسے، ڈاکٹر سمردھی، ڈاکٹر دکشا، ڈاکٹر شالینی، محترمہ نیلیشا، محترمہ شیفالی اور محترمہ جینس شامل تھیں۔
اس پرعزم اقدام کے ذریعے آیوش کی وزارت نے مربوط صحت کی دیکھ بھال کے اپنے وژن کو مزید مستحکم کیا ہے، جو روایتی علم کے بہترین پہلوؤں کو جدید طریقوں کے ساتھ ملا کر بھارت کی قومی صحت پالیسی اور عالمی بہترین طریقوں کے عین مطابق ہے۔
’پریاس‘ محض ایک مرکز نہیں ہے،بلکہ یہ دیکھ بھال، ہمدردی اور جامع علاج کا وعدہ ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ش م–ص ج)
U. No. 6648
(Release ID: 2171660)
Visitor Counter : 10