نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

ریاستی سپورٹ مشن سے متعلق دوسرا علاقائی مذاکرہ، جس کا اہتمام نیتی آیوگ نے مہاراشٹر کی مترا آرگنائزیشن کے تعاون سے کیا تھا، پنے میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

Posted On: 26 SEP 2025 10:32AM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے مہاراشٹر انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسفارمیشن (ایم آئی ٹی آر اے)، حکومت مہاراشٹر کے تعاون سے 25 ستمبر 2025 کو پنے کے یشدا میں اسٹیٹ سپورٹ مشن (ایس ایس ایم) کے تحت دوسرا علاقائی مذاکرہ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ اس مکالمے میں مغربی اور جنوبی 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران نے شرکت کی تاکہ وہ ایس ایس ایم کی پہل قدمیوں کے تجربات کا تبادلہ کریں اور ایک دوسرے سے سیکھیں، جس کا تسلسل اس سال کے آغاز میں دہرادون میں پہلے علاقائی مکالمے سے جڑا ہوا ہے، جس میں شمالی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شرکاء نے حصہ لیا تھا۔ مباحثوں میں ریاستی ادارہ برائے تبدیلی (ایس آئی ٹی) کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا گیا، جو ریاستوں کے وژن کی رہنمائی، اصلاحات کو آگے بڑھانے، اور وکست بھارت @2047 کی قومی امنگوں کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم ہیں۔

افتتاحی سیشن میں نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر اروِند وِرمانی، مترا کے سی ای او جناب پروین پردیسی، نیتی آیوگ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب روہت کماراور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ دن بھر مختلف سیشنز میں مباحثوں نے ریاستی ادارہ برائے تبدیلی کے ابھرتے ہوئے کلیدی کردار کو اجاگر کیا اور مختلف سیشنز میں ترقی کے اہم محرکات اور عوامل پر توجہ مرکوز کی گئی، تاکہ وکست ریاست کے ذریعے وکست بھارت کے حصول کی راہ ہموار ہو۔

علاقائی مکالمے میں ریاستی تبدیلی کے اداروں (ایس آئی ٹی) کو طویل مدتی وژن، شواہد پر مبنی پالیسی، اور مستقبل کے لیے تیار گورننس کے لیے کثیر ضابطہ پر مبنی مراکز کے طور پر مضبوط بنانے کے سیشنز شامل تھے۔ مترا کے سی ای او؛ اتراکھنڈ اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایمپاورمنٹ اینڈ ٹرانسفارمیشن (ایس ای ٹی یو) آیوگ کے وائس چیئرمین؛ مدھیہ پردیش ریاست نیتی آیوگ کے سی ای او؛ اور عالمی بینک کے ایک سینئر عوامی ماہر نے ادارہ جاتی ڈیزائن کے قومی اور عالمی ماڈلز کا اشتراک کیا۔ بحث میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ کس طرح ریاستی سطح کے تھنک ٹینکس (ایس آئی ٹی) اصلاحات کو آگے بڑھا سکتے ہیں، ثبوت پر مبنی پالیسی سازی کی حمایت کر سکتے ہیں اور طویل مدتی وژن کو ادارہ بنا سکتے ہیں جو موجودہ پالیسی اور ترقی یافتہ بھارت @2047 کی طرف ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل دونوں کے لیے اہم ہے۔

اچھی حکمرانی سے متعلق 4-ڈی–اعداد و شمار سے فیصلے-فیصلے سے ترقی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں اس بات کو اجاگر کیاگیا کہ ریاستیں کس طرح بہتر پالیسی سازی اور عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے ڈیٹا کا استعمال کر سکتی ہیں۔ڈی ایم ای او، ایم او ایس پی آئی، بی آئی ایس  اے جی-این، آر بی آئی  اور دیگر محکموں کے ماہرین نے بشمول ڈیجیٹل طور پر اہل بنانے، جغرافیائی ایپلی کیشنز جیسے پی ایم گتی شکتی اور انتظامی، سروے، اور جغرافیائی ڈیٹا کا استعمال، سہ رخی بصیرت، اور ایم ایل/اے آئی ٹولز کا اطلاق سمیت اختراعی نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔اس دوران یہ بھی بتایاگیا کہ کس طرح 4-ڈی گورننس کو بہتر بنانے کے لیے ڈیٹا کو قابل عمل نتائج میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

مزید سیشنز میں وکست بھارت @2047 کے لیے فرنٹیئر ٹیکنالوجیز کے استعمال پر توجہ دی گئی، جس میں اے آئی، ڈیٹا سینٹرز اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو ریاستی اختراع کے محرک کے طور پر پیش کیا گیا۔ فرنٹیئر ٹیک پالیسی ریپوزٹری کے اعلان کا بھی انعقاد کیا گیا۔ گروتھ مراکزکے سلسلے میں ہونے والی بحث میں شہری علاقوں کو خوشحالی کے انجن کے طور پر پیش کر کے شہر کاری کے لیے ایک نیا نقطہ نظر پیش کیا گیا۔‘اسٹیٹ ویژن @2047 کے سیشن میں ترقی کے لیے متحرک اور ڈیٹا پر مبنی وژن تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ اختتامی سیشن میں لیڈ نالج انسٹی ٹیوشنز (ایل کے آئی) کے تحقیق، اختراع اور پالیسی کی بہترین کارکردگی میں کلیدی کردار کو اجاگر کیا گیا۔

تکنیکی سیشنز کے ساتھ ساتھ شواہد پر مبنی حکمرانی کے پلیٹ فارمز اور آلات کی نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اہم نمائش  میں ریاستوں کے لیے نیتی پورٹل، ڈیولپ انڈیا اسٹریٹجی سیل، میگھالیہ کا مدر پروگرام، بِساگ- این کی طرف سے جغرافیائی ایپلی کیشنز، بھاشانی (میتی) کی طرف سے ریئل ٹائم ترجمہ اور منٹس ٹول، اور امنگوںوالے اضلاع اور بلاکس میں ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو فعال کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ایک باکس ڈیوائس میں تجربہ شامل ہیں۔ نیتی سیکٹر ڈائیلاگ کے دوران، ریاستی سپورٹ مشن (ایس ایس ایم) کے تحت نیتی-ریاستی ورکشاپ سیریز کے کلیدی نتائج پر ایک مجموعہ بھی جاری کیا گیا، جس میں گزشتہ دو سالوں میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد کی گئی 50 سے زیادہ ورکشاپس کے نتائج شامل ہیں۔

ورکشاپ کا اختتام اس بات پر اتفاق رائے کے ساتھ ہوا کہ ریاستی ادارے برائے تبدیلی (ایس آئی ٹی) حکمرانی کی تبدیلی کی بنیاد کے طور پر کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور اس بات کی دوبارہ توثیق کی گئی کہ مضبوط، ڈیٹا پر مبنی ریاستی ادارے وکست بھارت @2047کے وژن کے حصول کے لیے نہایت اہم ہیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع د

U.NO.6645


(Release ID: 2171613) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil