امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ایک دن ایک گھنٹہ ایک ساتھ: محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم، حکومت ہند، ملک گیر شرمدان منا رہا ہے
Posted On:
25 SEP 2025 6:44PM by PIB Delhi
محکمہ خوراک و عوامی تقسیم، حکومت ہند اور اس کے مختلف پی ایس یو/ منسلک و ماتحت دفاتر نے 25 ستمبر 2025 کو صبح 8 بجے "ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ" تقریب کے دوران ملک بھر میں صفائی کی سرگرمیوں کے ذریعے ایک اور سنگ میل حاصل کیا۔
محکمہ خوراک و عوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) نے نئی دہلی کے بابا کھڑک سنگھ مارگ پر واقع ہنومان مندر کے احاطے میں "ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ: سوچھتا ہی سیوا 2025 کے تحت ملک گیر شُرم دان" مہم کے حصے کے طور پر صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ محکمہ کے افسران و ملازمین نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اجتماعی طور پر شرکت کی۔ اس مہم کا مقصد صفائی کو یقینی بنانا، حفظانِ صحت کو بہتر بنانا اور عوام میں صفائی و کچرے کے درست انتظام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ محکمہ کے ملازمین نے ایک گھنٹے کے اجتماعی شرم دان کے ذریعے ایک صاف، صحت مند اور کچرے سے پاک بھارت کے قیام کی کوشش کی۔

اس کے علاوہ محکمہ کے مختلف پی ایس یو اور ماتحت دفاتر کی جانب سے متعدد سرگرمیاں بھی انجام دی گئیں۔
انڈین گرین مینجمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی جی ایم آر آئی)، ہاپوڑ نے ہاپوڑ بس ڈپو میں صفائی مہم منعقد کی جبکہ آئی جی ایم آر آئی، لدھیانہ نے یہ مہم آئی ایس بی ٹی لدھیانہ میں چلائی۔
سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) کی ٹیم نے میور وہار آر ڈبلیو اے پارک میں "ایک دن، ایک ساتھ، ایک گھنٹہ – شرم دان" قومی صفائی مہم میں سرگرم شمولیت کے ذریعے فلاحِ عامہ سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا مظاہرہ کیا، جہاں ایک پرجوش ٹیم نے توانائی، جوش اور سچی ٹیم سپرٹ کے ساتھ ایک گھنٹہ عوامی مقام کو صاف و خوبصورت بنانے کے لیے وقف کیا۔ یہ مؤثر کوشش ایک صاف، صحت مند اور ذمہ دار بھارت کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ اجتماعی اقدام اور شہری فخر کے ذریعے وہ سوچھ بھارت ابھیان کے مشن کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسی محکمہ کے ایک اور پی ایس یو، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے اپنے ہیڈکوارٹر، علاقائی اور ضلعی دفاتر میں خصوصی صفائی مہم چلائی۔ یہ مہم سوچھتا ہی سیوا تحریک کے تحت ایک صاف بھارت کے لیے اجتماعی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے منظم کی گئی تھی۔ سینیئر افسران کی قیادت میں عملے نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ملک بھر کے مختلف علاقائی و ضلعی دفاتر میں اس مہم میں حصہ لیا۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 6626
(Release ID: 2171462)
Visitor Counter : 5