مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کنندگان (ٹی ایس پی) اور او ای ایم  مشاورتی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی


آئی ایم سی 2025 کی منصوبہ بندی ، ٹی ایس پی اور او ای ایم  کے معاملوں  اور ٹیلی  مواصلات مینوفیکچرنگ زون ، گوالیار اور جبل پور میں  مواصلات  اختراعاتی تحقیق وتربیت مرکز  کی پیش رفت کا جائزہ  لیا

Posted On: 25 SEP 2025 5:41PM by PIB Delhi

مواصلات اور شمال مشرقی خطے کے ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے سکریٹری (ٹیل مواصلات) ڈاکٹر نیرج متل کے ساتھ آج ٹیلی مواصلات خدمات کے فراہم کنندگان اوراصل آلات کے مینوفیکچررز (او ای ایم) کی مشاورتی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی ۔

میٹنگ میں تین اہم ایجنڈوں-انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2025 کی تیاریوں کا جائزہ  لینے، ٹی ایس پیز اور او ای ایم کے ذریعے اٹھائے گئے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے   اور گوالیار میں ٹیلی مواصلات مینوفیکچرنگ زون (ٹی ایم زیڈ) اور جبل پور میں ٹیلی مواصلات اختراع ، تحقیق اور تربیت کے مرکز کی  صورتحال کا جائزہ  لینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

بات چیت کے دوران ، مرکزی وزیر نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ  ٹی ایس پی کی طرف سے پہلے اٹھائے گئے زیادہ تر زیر التواء  معاملوں خاص طور پر سائبر سیکورٹی ،ا سپیم کنٹرول ، معیارات اور ٹیکنالوجی کے باہمی تعاون سے متعلق  کو حل کر لیا گیا ہے ۔تین اہم معاملے -ڈیجیٹل تقسیم ، اسپیکٹرم کی منظوری اور فکسڈ لائن خدمات کی کاروباری عملداری زیر غور رہے ، جس میں شراکت داروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ 6 اکتوبر 2025 تک قواعد کے مسودے پر ردعمل فراہم کریں گے ۔ ٹیلی مارکیٹر کے ضوابط ، لائسنس فیس ، اور بجلی کی ضروریات سے متعلق معاملات بھی آئندہ ٹیلی مواصلات  پالیسی فریم ورک کے تحت زیر غور ہیں ۔

او ای ایم کے محاذ پر ، مرکزی وزیر نے مقامی مینوفیکچرنگ ، ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن ٹائم لائنز  اور کاروبار کرنے میں آسانی کے اقدامات سے متعلق مسائل کے حل کا جائزہ لیا۔تاہم چار معاملے زیر التواء ہیں ، جن میں عالمی ساتھیوں کے ساتھ لاگت کے ڈھانچے کی برابری ، درآمدی متبادل کے لیے جزوی سے مکمل گھریلو مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی ترقی ، ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ کا فروغ ، اور سنگل سورس اجزاء کی خریداری کے چیلنجوں کا حل شامل ہیں ۔ ان معاملات پر  ردعمل اور پالیسی سے متعلق معلومات  6 اکتوبر 2025 تک متوقع ہیں ۔

1.jpg2.jpg3.jpg4.jpg

مرکزی وزیر جناب سندھیا نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ڈیجیٹل خلاء کو  پر کرنے ، اختراع کو فروغ دینے اور مقامی ٹیلی مواصلات مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔ انہوں نے ٹی ایس پی اور او ای ایم ،دونوں کو ہدایت  دی کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی قابل عمل آراء فراہم کرنے کے لیے محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئی ایم سی 2025 ، گوالیار میں ٹی ایم زیڈ اور جبل پور میں انوویشن سینٹر جیسے آئندہ اقدامات ہندوستان کو ٹیلی مواصلات کی ٹیکنالوجی ، خدمات اور مینوفیکچرنگ کا عالمی مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

ٹیلی مواصلات ایکونظام میں قیمتی معلومات فراہم کرنے کے لیے وزیر مواصلات کے ذریعہ شراکت داروں کی مشاورتی کمیٹیاں (ایس اے سی) تشکیل دی گئی ہیں ۔ یہ مشاورتی پلیٹ فارم حکومت ، صنعت اور اختراع کاروں کے درمیان منظم دو طرفہ بات چیت کی راہ ہموار کرتے ہیں ، جس سے جامع اور باہمی تعاون پر مبنی پالیسی سازی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔

 

مزید معلومات کے لئے ڈی او ٹی ہینڈلز ملاحظہ کریں:۔

X - https://x.com/DoT_India

Insta https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

 

************

 ش ح۔م ش ۔ م ذ

UR. No. 6604


(Release ID: 2171331) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , Hindi