وزارات ثقافت
پی ایم یاد گاری تحائف ای-نیلامی 2025 میں شمال مشرقی بھارت کے ثقافتی ورثے کی نمائش
Posted On:
25 SEP 2025 2:40PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم کی میمنٹوز(یادگاری تحائف ) ای-نیلامی 2025 میں ملک بھر سے معزز وزیرِ اعظم کو دیے گئے 1,300 سے زائد خصوصی تحائف کو ایک جگہ پیش کیا گیا ہے، جن میں شمال مشرقی بھارت کے منفرد تحائف بھی شامل ہیں۔ آسام، ناگالینڈ، میگھالیہ، سکم اور اروناچل پردیش کی نمائندگی کرنے والے یہ تحائف اس خطے کی دستکاری، روایت اور ثقافتی فخر کو اجاگر کرتے ہیں۔ یہ نیلامی، جو pmmementos.gov.in پر 2 اکتوبر تک آن لائن جاری رہے گی،یہ نہ صرف قومی خزانے حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے بلکہ ہر بولی کے ذریعے نمامی گنگا پروجیکٹ کی حمایت کا بھی ذریعہ بنتی ہے، جس سے مقدس ندی کی حفاظت کے اقدامات کو مالی مدد ملتی ہے۔
ناگالینڈ:
میتھن - بیل کی لکڑی سے بنی مجسمہ
ناگالینڈ کے گورنر کی طرف سے پیش کردہ اس لکڑی کے مجسمے میں متھن کو دکھایا گیا ہے، جو ناگا زندگی میں ایک طاقتور اور محترم جانور ہے۔ خوبصورتی سے کندہ اور چمکنے کے لئے پالش کیا گیا یہ مجسمہ ناگا لوگوں میں دولت اور سماجی مقام کی علامت کے طور پر کھڑی ہے۔ اس کی شکل اس کمیونٹی، ثقافت اور قدرت کے درمیان گہری روابط کو ظاہر کرتی ہے جو ناگالینڈ کی دستکاری کی روایت کی پہچان ہیں۔ یہ ایک نایاب موقع ہے کہ آپ ایک ایسے فن پارے کے مالک بنیں جو خطے کی شناخت اور نفیس فنکاری دونوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

ہینڈلوم ناگا شال
نیلامی میں پیش کی جانے والی ناگا شال صرف ایک کپڑا نہیں بلکہ ورثے کی علامت ہے۔ گہرے رنگ کے بنیادی کپڑے پر روشن سرخ پینل اور نیزوں اور ڈھالوں کے کشیدہ کاری والے نقش و نگار اس شال کو جرات اور عزت کی مجسم صورت بناتے ہیں۔ ناگا معاشرے میں ہاتھ سے بنی شالیں سماجی حیثیت اور ذاتی کامیابی کو محفوظ کرتی ہیں، اور ایسی کہانیاں سناتی ہیں جو نسل در نسل منتقل ہوتی ہیں۔ یہ فن پارہ ان لوگوں کے لیے مثالی ہے جو شمال مشرقی بھارت کے زندہ ورثے سے جڑنا چاہتے ہیں۔

میگھالیہ:
کین شپ ماڈل
مقامی چھڑی(کین ) سے بڑی مہارت کے ساتھ تیار کی گئی یہ کشتی کا ماڈل میگھالیہ کی بانس اور چھڑی(کین) کی دستکاری کی روایت کو ظاہر کرتا ہے۔ تہہ دار ڈیک اور نفیس کندہ کاری والے نمونوں کے ساتھ بنایا گیا یہ ماڈل اس خطے کے فن کو اجاگر کرتا ہے جو تخلیقی، عملی اور وسائل کے مؤثر استعمال پر مبنی ہے۔ یہ امنگ اور ہنرمندی کی علامت ہے، جو روزمرہ کے سامان کو ایک نفیس اور قابلِ جمع فن پارے میں ڈھال دیتی ہے۔

آسام:
گروڑا وال ماسک
یہ گروڑا نقاب ماجولی سے تعلق رکھتا ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا دریا ئی جزیرہ اور آسام کا ثقافتی مرکز ہے۔ مٹی اور گنے سے روایتی نقاب سازی کے ہنر کے ذریعے بنایا گیا یہ فن پارہ گروڑا کو پیش کرتا ہے، جو اساطیری داستانوں میں مقدس پرندہ ہے اور کلاسیکی ڈراموں اور رسومات میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ نقاب مقامی معنویت، ہنر اور عقیدت سے بھرپور ہے، جو اسے آسام کی روحانی اور کہانی سنانے کی روایت کا اصل نمونہ بناتا ہے۔

روایتی آسامی جاپی
بانس اور کھجور کے پتوں سے بُنی اور رنگ برنگی اشکال سے مزین جاپی آسام بھر میں بارش سے بچاؤ اور عزت و وقار کی علامت ہے۔ روایتی طور پر کسان اسے پہنتے ہیں اور مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے، جو روزمرہ کی محنت، مہمان نوازی اور دیہی ثقافت پر فخر کے باہمی رشتے کو اجاگر کرتا ہے۔ جاپی کا مالک ہونا دراصل آسام کی شناخت کا ایک حصہ اپنے ہاتھ میں لینا ہے۔

موگا سلک(ریشم) انگوسترا
یہ سنہری رنگ کا انگوسترا آسام کے مشہور مُگا ریشم سے بُنا گیا ہے، جو ریاست کی منفرد ریشم کاری کی روایت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس لباس کی نفیس بنائی گئی نقش و نگار اور شاندار چمک کے ساتھ یہ لباس نہ صرف تقریب کے مواقع کے لیے مثالی ہے بلکہ روزمرہ کے فخر کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ یہ مضبوط، خوبصورت اور ماہر آسامی بُنائی کی ایک شاندارمثال ہے۔

سکم:
بھگوان بدھ کا پیتل سے تیار شدہ مجسمہ
یہ پیتل سے تیار شدہ نفیس مجسمہ، سکم کے ہنرمند کاریگروں کی مہارت کا مظہر ہے، جو بھگوان بدھ کو پرسکون مراقبے کی حالت میں پیش کرتا ہے۔ اس کے نفیس لباس اور پر سکون چہرے کی عکاسی سکم کی ثقافتی اور فنون لطیفہ کی وراثت پر بدھ مت کے اثرات کو نمایاں کرتی ہے۔

اروناچل پردیش:
وانچو لکڑی کی دستکاری-قبائلی جوڑا
لکڑی سے خوبصورتی سے کندہ کی گئی اور ایک ہی بنیاد پر نصب یہ مجسمہ اروناچل پردیش کے روایتی وانچو جوڑے کی نمائندگی کرتا ہے۔ مقامی لباس میں دکھائے گئے یہ کردار وانچو کمیونٹی کی لکڑی کی دستکاری کی مہارت اور علامتی کہانی سنانے کی روایت کی مثال ہیں۔ سرخ رنگ کے نمایاں ڈبے میں پیش کیا گیا یہ فن پارہ قبائلی شناخت اور کندہ کاری کی روایات کی جھلک پیش کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے اور اپنی بولیاں رجسٹر کرنے کے لیے ، pmmementos.gov.in پر جائیں ۔
بولی 2 اکتوبر تک کھلی ہے ۔ ہر جیتنے والی بولی دریا کے تحفظ اور قومی ورثے کی حمایت کرتی ہے ۔
****
ش ح۔ ش آ ۔ ع ر
U. No-6583
(Release ID: 2171178)
Visitor Counter : 4