ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سیوا پرو 2025 کے تحت کمیونٹی پر مبنی ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے مرکزی وزیر ماحولیات نے نئی دہلی میں اسولا بھٹی وائلڈ لائف سینکچری میں شجر کاری کی
Posted On:
25 SEP 2025 10:41AM by PIB Delhi
‘سیوا پرو 2025’ کے ایک حصے کے طور پر، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیرجناب بھوپیندریادو نے آج نئی دہلی کے اسولا بھٹی وائلڈ لائف سینکچری (اے بی ڈبلیوایل ایس) میں ایک پودا لگایا۔ یہ شجر کاری پروگرام جاری قومی مہم’ایک پیڑ ما کے نام‘کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت دینے کے لیے منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام میں اسکولی بچوں سمیت مرکزی وزارت اور حکومت دہلی قومی راجدھانی خطہ (جی این سی ٹی ڈی) کے ریاستی محکمہ جنگلات اور اے بی ڈبلیو ایل ایس میں تعینات 132 ایکو ٹاسک فورس (ای ٹی ایف) راجپوت رجمنٹ کے سینئر عہدیداروں نے پرجوش شرکت کی ۔
جناب یادو نےاس موقع پرموجود اسکول کے طلباء اور ای ٹی ایف کے اہلکاروں کے ساتھ تبادلہ ٔ خیال کیا اورانہیں فطرت کی پرورش اور ماحولیاتی تحفظ کو معاشرے میں ایک اجتماعی تحریک بنانے کی ترغیب دی۔ شجر کاری مہم میں وزارت اور ریاستی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں اور معززین کی شرکت نے قوم کے سرسبز و شاداب اور زیادہ پائیدار مستقبل کی جانب مشترکہ کوششوں کو تقویت بخشی۔
اس تقریب کا اختتام سیوا پرو کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے لیے کمیونٹی پر مبنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ ہوا ، جس سے شہریوں کو اپنی ماؤں کے اعزاز میں درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کی ترغیب ملتی ہے-جیسا کہ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ پہل کے ذریعے زور دیا گیا ہے ۔
****
UR-6569
(ش ح۔م ح۔ ف ر )
(Release ID: 2171069)
Visitor Counter : 9