وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل آئندہ روز ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 میں ’’فش ٹیک‘‘ پویلین کا افتتاح کریں گے


نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 25 سے 28 ستمبر کے درمیان آبی جانوروں کی پرورش سے متعلق جدید ترین تکنالوجیاں نمائش کے لیے دستیاب ہوں گی

Posted On: 24 SEP 2025 7:30PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کی وزارت کے تحت ماہی پروری کا محکمہ 25 سے 28 ستمبر تک ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 تقریب میں حصہ لے رہا ہے۔ 25 ستمبر 2025 کو، محکمہ کے عظیم الشان "فش ٹیک" پویلین کا افتتاح وزیر مملکت برائے   ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت اور پنچایتی راج کے وزیر پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کریں گے۔ اس موقع پر محکمہ ماہی پروری کے سکریٹری ڈاکٹر ابھی لکش لکھی کے ساتھ محکمہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود رہیں گے۔ پویلین ہینگر نمبر 1، بی 05 پویلین بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں واقع ہے۔ اس نمائش کا اہتمام ماہی پروری، مویشی پروری  اور دودھ کی صنعت کی وزارت کے ماتحت محکمہ ماہی پروری اور قومی ماہی پروری ترقیاتی بورڈ(این ایف ڈی بی) کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے۔

اس نمائش میں ایک وقف شدہ ٹیک پارک پیش کیا جائے گا، جس میں مصنوعی چٹانیں، کیج کلچر، بائیو فلوک سسٹمز، ریسرکولیٹری ایکوا کلچر سسٹمز (آر اے ایس)، ایکواپونکس، فشنگ گیئر، ٹرانسپونڈرز اور ڈرون ٹیکنالوجی جیسے جدید اور انٹرایکٹو ماڈلز کی نمائش کی جائے گی۔ یہ ٹیکنالوجیز پائیدار ایکواکلچر اور سمندری وسائل کے نظم و نسق کے مستقبل کی نمائندگی کرتی ہیں، جو اس شعبے کے لیے توسیع پذیر، آب و ہوا کے لیے لچکدار اور سبز حل پیش کرتی ہیں۔ فش ٹیک ڈسپلے میں لائیو کوکنگ زون بھی پیش کیا جائے گا، جو زائرین کو ہندوستان کے آبی وسائل کی پاک صلاحیتوں کا تجربہ کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ، ماہی پروری کا محکمہ نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 27 ستمبر 2025 کو دوپہر 2:30 سے شام 5 بجے ، ایک کلی طور پر وقف تکنیکی سیشن  بعنوان ’’مچھلیوں کی ڈبہ بندی اور قدر و قیمت میں اضافے کے ذریعہ ماہی گیروں کی خوشحالی‘‘ کا اہتمام  کرے گا۔ یہ سیشن پالیسی سازوں، محققین، صنعت کاروں، اور صنعت کے لیڈروں کو تکنالوجی ، صنعت کاری اور منڈی روابط کے ذریعے ماہی گیروں کی آمدنی بڑھانے کے لیے حکمت عملیوں پر غور کرنے کے لیے ایک جگہ اکٹھا کرے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6553


(Release ID: 2170917) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , Malayalam