وزارت خزانہ
ڈی ایف ایس نے یو پی ایس کے تحت ٹیکس کے انتظام پر اکثر پوچھے جانے والے تفصیلی سوالات ( ایف اے کیو) جاری کیے؛ یو پی ایس پر نافذ این پی ایس ٹیکس کےفوائد
Posted On:
23 SEP 2025 8:05PM by PIB Delhi
یونیفائڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کو حکومت ہند کے وزارت مالیات کی جانب سے نوٹیفکیشن نمبر F. No. FX-1/3/2024-PR مورخہ 24.01.2025 کے ذریعے نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ یہ اسکیم 01.04.2025 یا اس کے بعد مرکزی حکومت کی خدمات میں شامل ہونے والے نئے ملازمین پر نافذ ہے اور این پی ایس کے تحت موجودہ مرکزی حکومت کے ملازمین کو یو پی ایس منتخب کرنے کا اختیار فراہم کرتی ہے۔
اس فریم ورک کو نافذ کرنے کے لیے پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نے 19.03.2025 کوپی ایف آر ڈی اے(این پی ایس کے تحت یونیفائڈ پنشن اسکیم کا نفاذ) کاضابطہ 2025 نوٹیفائی کیا۔
ملازمین کو باخبر انتخاب کرنے میں مدد دینے کے لیے مالیاتی خدمات کے شعبہ (ڈی ایف ایس) نے یو پی ایس کے تحت ٹیکس کے انتظامات پر اکثر پوچھے جانے والے تفصیلی سوالات (یف اے کیو ایس)جاری کیے ہیں۔ انہیں ڈی ایف ایس کی ویب سائٹ پر یا درج ذیل لنک کے ذریعے براہِ راست دیکھا جا سکتا ہے:
https://financialservices.gov.in/beta/sites/default/files/2025-09/FAQs-on-tax-treatment-under-Unified-Pension-Scheme-UPS.pdf
ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اکثر پوچھے جانے والے سوالات کو غور سے پڑھیں اور اپنی ریٹائرمنٹ پلاننگ کے اہداف کے مطابق یو پی ایس کے فوائد کا جائزہ لیں۔
این پی ایس کے تحت اہل ملازمین اور سابق ریٹائرڈ افراد کے لیے یو پ ایس منتخب کرنے کی آخری تاریخ 30.09.2025 ہے۔
************
(ش ح ۔ م ع ن۔ م ا)
Urdu No-6510
(Release ID: 2170526)
Visitor Counter : 5