ٹیکسٹائلز کی وزارت
سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2025مہم: وزارت ٹیکسٹائل کے تحت قومی صفائی مہم
Posted On:
24 SEP 2025 11:19AM by PIB Delhi
سوچھتا ہی سیوا 2025 مہم کے ایک حصے کے طور پر، ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت دفاتر نے پورے ملک میں مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔
سنٹرل سلک بورڈ (سی ایس بی) بنگلور میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
دستکاری کے ترقیاتی کمشنر کے دفتر نے 23.09.2025 کو دفتر کے احاطے کی تزئین کاری کے لیے ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔
ہینڈلوم کے ترقیاتی کمشنر کے دفتر، ٹیکسٹائل کی وزارت نے بنکروں کیلئے خدمات سے متعلق سنٹر (ڈبلیو ایس سی)، بھونیشور کے ساتھ مل کر شرکا کو روزمرہ کی زندگی میں حفظان صحت اور پائیداری کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے بیداری مہم کا اہتمام کیا۔
جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (جے سی آئی) کے علاقائی دفتر نے نادیہ ضلع کے بیتھواڈاہری میں ‘‘عوامی مقامت کی صفائی ستھرائی سے متعلق مہم’’ کے تحت ریلوے اسٹیشن اور ریلوے ٹریک کی صفائی کی سرگرمی کا انعقاد کیا جس میں ریلوے کے عملے کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی شرکت کی۔
جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (جے سی آئی) کے علاقائی دفتر نے کارپوریشن کے صفائی دوستوں کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی ‘‘صفائی متر سرکشاشیورز’’ کا انعقاد کیا، جہاں 100 سے زیادہ لوگوں نے ادویات کے ساتھ مفت ہیلتھ چیک اپ کی سہولیات سے استفادہ کیا۔
سنٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (سی سی آئی سی) نے 23.09.2025 کو جن پتھ، نئی دہلی میں اپنے احاطے میں درختوں کی کٹائی اور چھٹائی کی۔
نیشنل جوٹ بورڈ (این جے بی) نے نیو ٹاؤن، کولکتہ میں ‘صفائی مہم’ کا انعقاد کیا۔
سرگرمیوں کی کچھ جھلکیاں یہ ہیں:-
سنٹرل سلک بورڈ (ریشم)




دستکاری کے ڈیولپمنٹ کمشنر کا دفتر
دفتر برائے ڈیولپمنٹ کمشنر برائے ہینڈلوم-


جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (جے سی آئی) -






سینٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (سی سی آئی سی) -
نیشنل جوٹ بورڈ(این جے بی)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش ب۔م الف)
U. No. 6507
(Release ID: 2170483)
Visitor Counter : 7