بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے مجوزہ انضمام کو منظوری دی ہے جس میں (i) اے ایچ ای ایل کے شناخت شدہ کاروباری ادارے کا اے ایچ ٹی ایل میں انضمام؛ (ii) اے ایچ ایل اینڈ کیمڈ وِد اینڈ کا اے ایچ ٹی ایل میں انضمام؛ اور (iii) اے ایچ ٹی ایل کے ذریعہ اے ایم پی ایل کے 74.5 فیصد حصص کی حصولیابی شامل ہیں
Posted On:
23 SEP 2025 6:51PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن نے مجوزہ انضمام کو منظوری دی ہے جس میں (i) اے ایچ ای ایل کے شناخت شدہ کاروباری ادارے کا اے ایچ ٹی ایل میں انضمام؛ (ii) اے ایچ ایل اینڈ کیمڈ وِد اینڈ کا اے ایچ ٹی ایل میں انضمام؛ اور (iii) اے ایچ ٹی ایل کے ذریعہ اے ایم پی ایل کے 74.5 فیصد حصص کی حصولیابی شامل ہیں۔
مجوزہ انضمام میں درج ذیل شامل ہیں:
- مرحلہ 1: اپولو ہیلتھ انٹرپرائز لمیٹڈ (اے ایچ ای ایل) کے شناخت شدہ کاروباری ادارے کا اپولو ہیلتھ ٹیک لمیٹڈ (اے ایچ ٹی ایل) میں ضم کرنا(شناخت شدہ کاروبادی ادارے کا انضمام)۔ یہ انضمام اپولو ہیلتھکو لمیٹد (اے ایچ ایل) اور کیمڈ پرائیویٹ لمیٹڈ (کیمڈ) کے بورڈس آف ڈائرکٹر اور آڈٹ کمیٹیوں کے ذریعہ 27 جون 2025 کو اور اے ایچ ای ایل اور اے ایچ ٹی ایل کے ذریعہ 30 جون 2025 کو کمپوزٹ اسکیم آف ارینجمنٹ کے مطابق ہوگا (کمپوزٹ اسکیم)
- مرحلہ 2: کمپوزٹ اسکیم کے مطابق اے ایچ ایل کا انضمام اور اے ایچ ٹی ایل (اے ایچ ایل انضمام) کے ساتھ اور انضمام
- مرحلہ 3: کمپوزٹ اسکیم کے مطابق کیمڈ کا اے ایچ ٹی ایل (کیمڈ انضمام) کے ساتھ انضمام
- مرحلہ 4: اسٹاک ایکسچینجز میں اے ایچ ٹی ایل کے ایکویٹی شیئرز کی فہرست سازی، کمپوزٹ اسکیم کے اثر کے بعد؛ اور
- مرحلہ 5: قابل اطلاق ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق اور اے ایچ ایل، اے ایم پی ایل اور اے ایم ی ایل (اے ایم پی ایل ایس پی اے) کے موجودہ شیئر ہولڈرز کے درمیان عمل میں لائے گئے شیئر پرچیز ایگریمنٹ (ایس پی اے) کے لحاظ سے اے ایچ ٹی ایل (اے ایم پی ایل حصولیابی) کے ذریعے موجودہ شیئر ہولڈرز سے اے ایم پی ایل کے 74.5فیصد شیئر ہولڈنگ کا حصول۔
اے ایچ ٹی ایل ایک نئی شامل کردہ کمپنی ہے اور فی الحال اس کی دنیا بھر میں یا ہندوستان میں کوئی سرگرمی نہیں ہے۔
اے ایچ ایل ’’اپولو 24|7‘‘ پلیٹ فارم چلاتا ہے جو صارفین/گاہکوں کو ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ اور تشخیصی ٹیسٹ بک کروانے میں مدد کرتا ہے۔ اے ایچ ایل فارمیسی ڈسٹری بیوشن سیگمنٹ میں بھی کام کرتا ہے۔
کیمڈ کے کاروبار میں شامل ہے: (i) فارماسیوٹیکل مصنوعات، او ٹی سی مصنوعات، طبی آلات، جراحی کی مصنوعات، سائنسی آلات اور ہسپتالوں اور ایف ایم سی جی کے لیے سامان کی تھوک فروخت اور تقسیم؛ (ii) کچھ ذیلی اداروں کے ذریعے خاص دواسازی کی مصنوعات کی خوردہ فروخت اور (iii) فارماسیوٹیکل مصنوعات کی مارکیٹنگ اور فروخت۔
کمیشن کا تفصیلی آرڈر جلد شائع کیا جائے گا
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6484
(Release ID: 2170308)
Visitor Counter : 4