وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایم ڈی ایل نے تمل ناڑو حکومت کے ساتھ مشرقی ساحل پر عالمی معیار کے گرین فیلڈ شپ یارڈ کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم اویو) پر دستخط کیے

Posted On: 23 SEP 2025 5:26PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے میری ٹائم امرت کال وِژن 2047  کے فریم ورک کے تحت ، وزارت دفاع کےعوامی شعبے کے دفاعی ادارے مجھگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) نے ہندوستان کے مشرقی ساحل پر عالمی معیار کے گرین فیلڈ شپ یارڈ کی ترقی کے امکانات کو تلاش کرنے کے لیے 19 ستمبر 2025 کو سرمایہ کاری کے فروغ اور سہولت کے لیے ریاست کی نوڈل ایجنسی گائیڈنس تمل ناڈو کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) کے ذریعے بھاؤنگر ، گجرات میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایم ڈی ایل کے ڈائریکٹر (جہاز سازی) جناب بیجو جارج اور گائیڈنس تمل ناڈو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ڈاکٹر داریز احمد ، آئی اے ایس کے درمیان مفاہمت نامے پر باضابطہ طور پر دستخط کئے گئے اور تبادلہ کیا گیا۔  اس تقریب میں ایم او پی ایس ڈبلیو کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے شرکت کی۔

******

(ش ح ۔ م ش ۔  م ا)

Urdu.No- 6473


(Release ID: 2170239) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , Hindi , Tamil