وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سیوا پرب 2025: وکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ

Posted On: 22 SEP 2025 8:30PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت، حکومت ہند، 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک سیوا پرب 2025 کو خدمت، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی فخر کے ملک گیر تہوار کے طور پر منا رہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک وکست بھارت کے وژن  کے مطابق، سیوا پرب کا مقصد طبقوں، اداروں اور افراد کو سیوا (خدمت)، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی فخر کی اجتماعی تحریک میں شامل کرنا ہے۔

مورخہ22 ستمبر 2025 کو جاری تقریبات کے ضمن میں،‘‘وکِست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ’’ کے موضوع پر راجستھان اور تمل ناڈو کے کلیدی وراثتی اور ثقافتی اداروں میں  آرٹ ورکشاپس اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔

وزارت ثقافت کی طرف سے مختلف مقامات اور اداروں میں 22 ستمبر 2025 کو منعقدہ آرٹ ورکشاپس کی جھلکیاں:

چتور گڑھ، راجستھان - فتح پرکاش محل، چتور گڑھ قلعہ (ویسٹ زونل کلچرل سینٹر - ڈبلیو زیڈ سی سی، ادے پورکے زیراہتمام):

‘‘وکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ’’ کی تھیم کے تحت آرٹ ورکشاپ کا انعقاد تاریخی چتور گڑھ قلعہ میں کیا گیا، جہاں تقریباً 700 شرکاء (بشمول اسکولی طلبہ، کالج کے طلبہ اور پیشہ ور فنکار) نے مکمل جوش و خروش سے سیوا پرب میں حصہ لیا۔ تقریب میں جناب سی پی جوشی (معزز ایم پی، چتور گڑھ) کے ساتھ مقامی قائدین بشمول جناب شرون راؤ (نائب صدر)، جناب ہرش وردھن سنگھ (یووا صدر)، جناب گورو تیاگی، جناب ساگر سونی، جناب ارجن بروال، جناب وویک جوشی، اور جناب ہمانشو سنگھ نے شرکت کی، جنہوں نے نوجوانوں کی فعال شرکت اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی۔

A group of people at a table  AI-generated content may be incorrect.

کمبکونم، تمل ناڈو - سری نواسن رامانوجم سینٹر، سستر یونیورسٹی (ساؤتھ زونل کلچرل سینٹر – ایس زیڈ سی سی، تنجاورکے زیر اہتمام):

سستر یونیورسٹی، کمبکونم میں ایک پینٹنگ ورکشاپ میں تقریباً 200 شرکاء شامل ہوئے۔ تقریب میں محترمہ ہردیا، آئی اے ایس، سب کلکٹر، کمبکونم، جناب ڈی متھیالگن (انکم ٹیکس آفیسر، وارڈ-1، کمبکونم)، اور ڈاکٹر بی شانتھی (ڈین، سری نواسن رامانوجم سنٹر، سستر یونیورسٹی) نے شرکت کی۔ جنہوں نے ورکشاپ کے شرکاء کواپنی تخلیقی صلاحیتوں کو شہری ذمہ داری  کی ادائیگی میں بروئے کار لانے کی ترغیب دی۔

تروپتی، آندھرا پردیش - کیندریہ ودیالیہ -1 (اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس – آئی جی این سی اے، علاقائی مرکز، تروپتی کے زیراہتمام):

کیندریہ ودیالیہ-1 میں منعقدہ پروگرام کے تحت تقریباً 400 شرکاء نےسرگرمی سے آرٹ ورکشاپ اور ثقافتی پروگرام میں حصہ لیا۔ورکشاپ کی نشستوں سے نوجوان طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ کس طرح آرٹ اور تخلیقی صلاحیتیں وکست بھارت بنانے میں اپنا کردارادا  کرسکتی ہیں ۔ آئی جی ا ین سی اے ریجنل سینٹر نے ثقافت، زبان اور فن کےجامع انٹرایکٹو سیشنز کابھی اہتمام کیا ۔

تروپتی، آندھرا پردیش - نیشنل سنسکرت یونیورسٹی (آئی جی این سی اے، علاقائی مرکز، تروپتی کے زیر اہتمام)

نیشنل سنسکرت یونیورسٹی میں، کالج کے200 سے زیادہ طلبہ نے آرٹ ورکشاپ میں حصہ لیا جس میں وکست بھارت کے تصور میں سنسکرت کی وراثت  اور بصری فنون کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

دونوں مقامات پرمنعقدہ ورکشاپ میں  معززین نے شرکت کی،جن میں پروفیسر جی ایس آر کرشن مورتی (وائس چانسلر، نیشنل سنسکرت یونیورسٹی، تروپتی)، جناب وینکٹا نارائن راؤ (رجسٹرار، نیشنل سنسکرت یونیورسٹی، تروپتی)، جناب وینکٹیشور راؤ یادلاپلی (پدم شری ایوارڈ یافتہ، چیرمین، رائتو نیستھم فاؤنڈیشن)، محترمہ پلی ورتھی سدھا ریڈی (سوشل ڈیموکریٹ، چندراگیری)، پروفیسر رجنی کانت شکلا (ڈین آف اکیڈمک افیئرز، نیشنل سنسکرت یونیورسٹی، تروپتی)، محترمہ ساگاریکا بنرجی (بانی، بلومنگ تان مان)، ڈاکٹر کے ٹی وی راگھون (علاقائی ڈائریکٹر، آئی جی این سی اے کاعلاقائی مرکز، تروپتی)، اور ڈاکٹر بھارت بھوشن رتھ (ایسوسی ایٹ پروفیسر، نیشنل سنسکرت یونیورسٹی، تروپتی) شامل تھے۔ ان کی موجودگی اور شرکاء کے ساتھ بات چیت  میں روایتی علمی نظام، سنسکرت اسکالرشپ، اور فنکارانہ اظہار کو ملک کی تعمیر کے وسیع تر وژن سے جوڑنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

 

ڈیجیٹل شرکت

وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت ثقافت نے سیواپرب پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل شرکت کی سہولت فراہم کی ہے:

اداروں کی طرف سے اپ لوڈ: وزارت ثقافت اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام ادارے سیوا پرب پورٹل https://amritkaal.nic.in/sewa-parv.htm پر اپنے پروگراموں درج  اور اپ لوڈ کر رہے ہیں۔

شہریوں کی شراکت: عام لوگ اپنے فن پارے، تصاویر، اور تخلیقی اظہار کو براہ راست پورٹل پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں، اور #SewaParv کا استعمال کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔

برانڈنگ اور پبلسٹی کے مواد یہاں ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں: گوگل ڈرائیو لنک۔

شرکت کرنے کا طریقہ؛

1.انفرادی شرکت

کوئی بھی شخص اپنی پسند کے کسی بھی میڈیم یا مواد میں "وکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ" کی تھیم پر آرٹ ورک بنا کر شیئر کرسکتے ہیں۔ شرکاء اپنے آرٹ ورک کی تصاویر اس لنک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں: https://amritkaal.nic.in/sewa-parv-individual-participants

2. 75 مقامات میں سے کسی ایک پرپینٹنگ ورکشاپ میں شامل ہوں

شرکاء وزارت ثقافت کے  متعلقہ اداروں  کے  نیچے دیئے گئے مقامات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 75 مقامات کی فہرست: یہاں کلک کریں۔

مورخہ22 ستمبر 2025 کی سرگرمیاں وزارت ثقافت کے تین اہم مراکز - تمل ناڈو میں کمبکونم، آندھرا پردیش میں تروپتی، اور راجستھان میں تاریخی چتور گڑھ قلعہ کی ثقافتی اور تعلیمی رونق کی عکاسی کرتی ہیں۔ کمبکونم میں سستریونیورسٹی کے تعلیمی اور تخلیقی ماحول سے لے کر کیندریہ ودیالیہ -1 اور تروپتی  کی نیشنل سنسکرت یونیورسٹی میں فن اور ثقافتی مشغولیات اور چٹور گڑھ قلعے کی لازوال شان و شوکت تک، ہر مقام ایسا پلیٹ فارم بن گیا جہاں طلبہ، فنکار اور مقامی برادری کے لوگ ایک ساتھ آکروکست بھارت کے لیے اپنی امنگوں کو بیان کرسکیں۔

*****

ش ح-م ش ع۔ ف ر

UR No-6443


(Release ID: 2169953) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi