ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا مہم- 2025 منایا


پورے ملک میں ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت دفاتر بڑے پیمانے پر صفائی مہم میں حصہ لیتے ہیں

Posted On: 23 SEP 2025 10:04AM by PIB Delhi

جے سی آئی کے علاقائی دفتر نے کارپوریشن کے صفائی دوستوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لیے ‘صفائی متر سرکشا   شیور’  تحفظ کا انعقاد کیا، جس سے 200 سے زیادہ لوگوں کو مفت صحت کی جانچ کی سہولیات، ادویات کی تقسیم اور دیگر خدمات کے ذریعے فائدہ پہنچا۔

ٹیکسٹائل کی وزارت ‘سوچھتا ہی سیوا-2025 ’مہم منا رہی ہے - ایک ملک گیر پہل جس کا مقصد روزمرہ کی زندگی میں صفائی اور حفظان صحت کے عزم کو تقویت دینا ہے۔ یہ مہم وزارت ٹیکسٹائل کے تحت تمام  اداروں  میں منائی جا رہی ہے۔

ٹیکسٹائل کمیٹی، ممبئی نے بلند مقامات پر سوچھ بھارت ثقافتی میلے کا اہتمام کیا، جس میں مقامی اور علاقائی فن، ثقافت، موسیقی اور رقص کی  نمائشیں  پیش گئیں۔

نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ ( این ایچ ڈی سی) نے مہم کے ایک حصے کے طور پر صفائی کی سرگرمیاں انجام دیں۔ 22 ستمبر 2025 کو صبح  11:00 بجے ہیڈ کوارٹر میں دفتر کے احاطے کی صفائی کی گئی۔ مزید برآں، کارپوریشن کے علاقائی دفاتر میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم مسلسل چلائی جا رہی ہے۔

نیشنل جوٹ بورڈ (این جے بی) نے نیو ٹاؤن، کولکاتہ میں ‘بڑے پیمانے پر صفائی مہم’ کا انعقاد کیا۔ این جے بی کے سکریٹری نے دیگر  افسران کے ساتھ اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ہینڈلوم کے ترقیاتی کمشنر کے دفتر، ٹیکسٹائل کی وزارت نے ‘سوچھتا ہی سیوا مہم 2025 ’کے ایک حصے کے طور پر ادیوگ بھون، نئی دہلی میں مختلف حصوں میں پیسٹ کنٹرول اور گہری صفائی کی سرگرمیاں انجام دیں۔

سوچھتا سیوا مہم - 2025سرگرمیوں کی کچھ جھلکیاں یہ ہیں:

s.jpgs1.jpg

جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ ( جے سی آئی)

ٹیکسٹائل کمیٹی ، ممبئی

نیشنل ہینڈ لوم  ڈیولپمنٹ کارپوریشن  لمٹیڈ(این ایچ ڈی سی)

بعد میں                                                                           پہلے

نیشنل جوٹ بورڈ (این جے بی)

دفتر برائے ترقیاتی کمشنر برائے ہینڈلوم

*******

ش ح۔ ظ ا-ج ا

UR  No. 6447


(Release ID: 2169933) Visitor Counter : 4
Read this release in: Odia , Tamil , English , Hindi