قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا ہی سیوا مہم - قانون و انصاف کی وزارت کے قانون سازی کے محکمے کے ریکارڈ روم میں صفائی کی جامع مہم

Posted On: 22 SEP 2025 7:13PM by PIB Delhi

ملک گیر سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر، قانون اور انصاف کی وزارت کے قانون سازی کے محکمے نے 22 ستمبر 2025 کو شاستری بھون میں ایک جامع صفائی مہم کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ اس مہم میں بنیادی طور پر گہری صفائی ستھرائی اور قانون سازی کے محکمے کے ریکارڈ روم کو منظم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس سے حفظان صحت اور بے ترتیبی سے پاک ماحول کو یقینی بنایا گیا۔

انڈر سیکرٹری (ایڈمنسٹریٹر II) کی براہ راست نگرانی اور رہنمائی میں، یہ اقدام محکمہ کے افسران اور عملے کی فعال شمولیت کے ساتھ کیا گیا تھا۔ اس مہم کا مقصد صفائی کے کلچر کو فروغ دینا اور ریکارڈ رکھنے کے ایک موثر نظام کو برقرار رکھنا ہے۔

یہ مہم سرکاری دفاتر میں حفظان صحت اور نظم و ضبط کی اہمیت کو تقویت دینے، صاف ستھرا، صحت مند اور پائیدار کام کی جگہ بنانے کے بھارت سرکار کے وژن کے لیے محکمہ کی عہد بستگی کی عکاسی کرتی ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6429


(Release ID: 2169792) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , Hindi