وزارت دفاع
سی ڈی ایس 22 ستمبر 2025 کو ٹرائی سروسز اکیڈمیا ٹیکنالوجی سمپوزیم (ٹی - سیٹس) کا افتتاح کریں گے
Posted On:
20 SEP 2025 4:36PM by PIB Delhi
جدت کو فروغ دینے اور مسلح افواج اور ہندوستان کے تعلیمی اداروں کے درمیان گہرے تعاون کی کوشش میں، ایک ٹرائی سروسز اکیڈمیا ٹیکنالوجی سمپوزیم (ٹی – سیٹس) 22 سے 23 ستمبر 2025 تک مانیک شا سنٹر، نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان 22 ستمبر کو تقریب کا افتتاح کریں گے۔ وہ سرکاری سمپوزیم پورٹل (www.tsats.org.in) کے ذریعے تعلیمی اداروں کی طرف سے جمع کرائے گئے 222 درخواستوں سے منتخب شدہ اختراعات پر مشتمل نمائش کا بھی افتتاح کریں گے۔
بھارتی فوج کی جانب سے ہیڈکوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے اس سمپوزیم کا مقصد قومی دفاع کے لیے کلیدی اور مخصوص ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے سروسز اور اکیڈمیا کے تحقیقی و ترقیاتی نظام کو مؤثر انداز میں مربوط کرنا ہے۔اس پہلے سمپوزیم کا موضوع ہے ‘‘وویک و انوسندھان سے وجے’’ - حکمت اور اختراع کے ذریعے جیت۔
یہ تقریب 200 سے زائد اعلیٰ تعلیمی اداروں اور 50 آر اینڈ ڈی اداروں کے ڈائریکٹرز اور شعبے کے صدور، آئی آئی ٹیز اور ٹائر II اور III تکنیکی اداروں کے طلبہ اور تینوں خدمات سے ٹیکنالوجی کے میدان کے موضوع کے ماہرین کو یکجا کرے گی۔ یہ فوجی خدمات کی آپریشنل ضروریات سے متعلق جدید تحقیق اور تکنیکی حل کی شناخت، تبادلہ خیال اور فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
وزیر تعلیم، جناب دھرمیندر پردھان، وزیرمملکت برائے دفاع ، جناب سنجے سیٹھ اور چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل اپیندر دویدی بھی 23 ستمبر کو سمپوزیم میں شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ت ف۔م الف)
U. No. 6391
(Release ID: 2169474)