عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ای۔گورننس پر 28ویں قومی کانفرنس 22 ستمبر سے وشاکھاپٹنم میں شروع ہوگی
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب این۔ چندرا بابو نائیڈو اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے جس کا موضوع ہے ۔ وکست بھارت: سول سروس اور ڈیجیٹل تبدیلی
Posted On:
21 SEP 2025 5:08PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) اور الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت (می آئی ٹی وائی)، آندھرا پردیش کی ریاستی حکومت کے تعاون سے، 28ویں قومی کانفرنس برائے ای-گورننس (این سی ای جی) 2025 کا انعقاد 22 سے 23 ستمبر 2025 کو وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں کر رہے ہیں۔ اس سال کی کانفرنس کا موضوع ہے 'وکست بھارت: سول سروس اور ڈیجیٹل تبدیلی۔'
دو روزہ کانفرنس کا افتتاح آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جناب این۔ چندرابابو نائیڈو اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت ارتھ سائنسز، وزیر اعظم کے دفتر میں مملکتی وزیر، وزارتِ عملہ، عوامی شکایات و پنشن، اور محکمہ جوہری توانائی، حکومتِ ہند کریں گے۔ اس دو روزہ پروگرام میں آندھرا پردیش کے عزت مآب نائب وزیر اعلیٰ جناب پون کلیان اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر برائے آئی ٹی، جناب این۔ لوکیش بھی شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے دوران ای-گورننس 2025 کے لیے قومی ایوارڈز 19 مثالی اقدامات کو دیے جائیں گے۔ ان ایوارڈز میں 10 طلائی، 6 چاندی، اور 3 جیوری ایوارڈ شامل ہوں گے، جو چھ زمروں میں دیے جائیں گے۔ یہ اعزازات مرکزی، ریاستی، ضلعی حکام، گرام پنچایتوں، اور تعلیمی/تحقیقی اداروں کو دیے جائیں گے۔
کانفرنس کا مقصد سرکاری افسران، صنعت کے ماہرین، اور ماہرینِ تعلیم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ وہ بھارت میں محفوظ اور پائیدار ای-سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اختراعی اور انقلابی طریقۂ کار پر تبادلۂ خیال کر سکیں؛ اور اس طرح وِکست بھارت کے وژن میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
کانفرنس میں 6 مرکزی اجلاس (پلینری سیشنز) اور 6 ضمنی اجلاس (بریک آؤٹ سیشنز) شامل ہوں گے۔ مجموعی طور پر تقریباً 70 مقررین مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھتے ہوئے اپنے تجربات کا تبادلہ کریں گے اور مختلف ذیلی موضوعات پر بہترین طریقۂ کار پیش کریں گے، جیسے کہ:
- (ویزاک)وشاکھاپٹنم بطور آئی ٹی مرکز
- وِکست بھارت کے لیے مصنوعی ذہانت: جامع اور وسعت پذیر حل کی سمت
- سول سروس اور ڈیجیٹل تبدیلی
- ای-گورننس میں سائبر سیکیورٹی: اعتماد، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل خودمختاری کا تحفظ
- خدمات کی فراہمی کا تقابلی جائزہ اور بہتری
- زرعی اسٹیک — زراعت کے لیے ڈیجیٹل حل
- ای-گورننس میں نمایاں کارکردگی: قومی ای-گورننس ایوارڈز 2025 کے طلائی انعام یافتگان – حصہ اول
- ای-گورننس میں نمایاں کارکردگی: قومی ای-گورننس ایوارڈز 2025 کے طلائی انعام یافتگان – حصہ دوم
- پنچایت اور نچلی سطح پر ای-گورننس میں اختراعات
- حکومتِ آندھرا پردیش کی ای-گورننس اقدامات
- بھارت کے لیے اختراعات: ای-گورننس اور ڈیجیٹل بااختیاری میں معاون قوتیں
- بین الاقوامی سمندری کیبلز اور مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز بطور ای-گورننس کا ریڑھ کی ہڈی
یہ کانفرنس جدید ترین ٹیکنالوجی کو ای-سروسز کی فراہمی میں بہتری کے لیے شامل کرنے پر تفصیلی گفتگو کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ صنعت کے ماہرین اپنے علم اور تجربات کے ساتھ حصہ لیں گے اور بھارت میں ای-گورننس کے مستقبل پر اپنی آراء پیش کریں گے۔ اس کانفرنس میں 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے مندوبین شرکت کریں گے۔
تقریب کے دوران ایک نمائش بھی منعقد کی جائے گی جس میں ای-گورننس کے میدان میں ہندوستان کی کامیابیوں کو نمایاں کیا جائے گا، جس میں پچھلے سالوں کے ایوارڈ یافتگان کو اجاگر کرنے والی وال آف فیم/تصویری نمائش بھی شامل ہوگی۔
اس کانفرنس میں سکریٹری، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات، جناب وی سری نواس کے خطاب ہوں گے۔ سکریٹری، وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، جناب ایس کرشنن؛ اور چیف سکریٹری، حکومت آندھرا پردیش، جناب کے وجیانند بھی خطاب کریں گے۔ ای-گورننس 2025 سے متعلق وشاکھاپٹنم اعلامیہ کو محترمہ سریتا چوہان، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات، حکومت ہند کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔

***
(ش ح۔اس ک ۔ م ذ )
UR-6374
(Release ID: 2169304)