وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) نے ملک بھر میں 26000 سے زائد رضاکاران کے ساتھ بین الاقوامی ساحلی صفائی ستھرائی دن 2025 منایا

Posted On: 21 SEP 2025 12:17PM by PIB Delhi

سوَچھ بھارت ابھیان اور ’’سوَچھتا ہی سیوا‘‘ (ایس ایچ ایس) کے لیے وزیر اعظم کے نعرے کے تحت، بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) نے 20 ستمبر 2025 کو ملک بھر میں بین الاقوامی ساحلی صفائی ستھرائی دن 2025 (آئی سی سی - 2025) منایا۔ 26000 سے زائد رضاکاران، جن میں این سی سی کیڈیٹس، این ایس ایس اراکین، اسکول اور کالج کے طلبا شامل تھے، نے ساحلوں پر صفائی ستھرائی کی مہمات،  اور ساحلوں پر  صحت کو بحال کرنے کے لیے کوڑا کرکٹ اور سمندری کچرے کو ہٹانے میں فعال طور پر شرکت کی۔ اس تقریب کے ذریعہ پائیدار طور طریقوں اور نازک ساحلی ایکو نظام کی حفاظت کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے لوگوں کو حساس بنانے پر زور دیا گیا۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) اور جنوبی ایشیا امدادِ باہمی ماحولیاتی پروگرام (ایس اے سی ای پی) کے ماتحت ستمبر کے تیسرے سنیچر کو دنیا بھر میں منایا جانے والا یہ دن  ایک ایسی پہل قدمی ہے جو معاشرے کی شراکت داری کے ذریعہ سمندری آلودگی کے مسئلے سے نمٹتی ہے۔ آئی سی جی  اس معاملے میں 2006 سے قومی رابطہ کار کے طور پر کام کر رہا ہے، اور ماحولیاتی ذمہ داری کو مستقل طور پر فروغ دے رہا ہے۔

اس مہم نے ملک کی 11000 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کے تحفظ اور سوَچھ بھارت ابھیان کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ملک کی عہدبستگی کو اجاگر کیا۔

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6368


(Release ID: 2169200) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , Hindi , Tamil