خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
آٹھویں راشٹریہ پوشن ماہ کے حصے کے طور پر کار نیکوبار میں آنگن واڑی کارکنان اور مددگاروں نے غذائیت کی اہمیت کو ظاہر کیا
Posted On:
20 SEP 2025 4:16PM by PIB Delhi
پوشن ماہ 2025 کی باضابطہ شروعات 17 ستمبر 2025 کو بشپ جان رچرڈسن اسپتال کانفرنس ہال، کار نِکوبار میں کی گئی۔ پروگرام کا آغاز سی ڈی پی او کے خیر مقدمی خطاب سے ہوا، جس میں آٹھویں "راشٹریہ پوشن ماہ" اور "سوستھ ناری، سشکت پریوار" کے ویژن کو اجاگر کیا گیا۔
آنگن واڑی کارکنان اور معاونین نے ایک مختصر ڈرامے کے ذریعے متوازن غذا کی اہمیت کو نمایاں کیا۔ محکمۂ صحت اور محکمۂ تعلیم سمیت دیگر شراکت دار محکمے بھی اس مہم میں شامل ہوئے اور ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی پھیلائی۔ پروگرام کی نمایاں جھلک وہ لمحہ تھا جب ماؤں اور فرنٹ لائن کارکنان نے اجتماعی طور پر عہد کیا کہ وہ غذائی قلت کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
افتتاحی تقریب نے گاؤں کی سطح پر مضبوط عزم کو فروغ دیا اور اس ماہ بھر جاری رہنے والی سرگرمیوں کے لیے رفتار طے کی۔


ڈِگلی پور پروجیکٹ، ضلع شمالی اور وسطی انڈمان، انڈمان و نکوبار جزائر میں بھی مردوں کی جانب سے عہد لیا گیا، جس میں انہوں نے غذائی قلت کے خاتمے اور بہتر غذائی عادات کو اپنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

**************
ش ح۔ ف ش ع
20-09-2025
U: 6345
(Release ID: 2168962)