عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کی وزارتیں/ محکمے خصوصی مہم 5.0 کے لیے تیاری کے مرحلے کی سرگرمیاں فعال طور پر انجام دے رہے ہیں


تیاری کے مرحلے کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے نوڈل افسران کی تیسری میٹنگ منعقد ہوئی

الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر مہم کے لیے بیداری پیدا کی گئی، جس میں 307 ٹویٹس، 45 پی آئی بی بیانات شامل رہے اور #خصوصی مہم5 نے سوشل میڈیا پر نمایاں مقبولیت حاصل کی

وزارتوں/محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سیچوریشن اپروچ کے تحت مہم کو آخری سطح تک لے جائیں

Posted On: 20 SEP 2025 4:22PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی جانب سے شروع کی گئی خصوصی مہم 5.0، جس میں محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کو نوڈل محکمہ مقرر کیا گیا ہے، اپنی تیاری کے مرحلے میں نمایاں رفتار حاصل کر چکی ہے۔ یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک عملی مرحلے میں داخل ہوگی، جس سے قبل تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔

اس مرحلے کے دوران، مختلف وزارتوں/ محکموں نے اپنے ماتحت دفاتر، پبلک سیکٹر یونٹ (پی ایس یو) اور خودمختار اداروں میں نوڈل افسران نامزد کیے اور انہیں مہم میں اپنے کردار کے حوالے سے تربیت دی۔ اس میں مختلف سرگرمیاں شامل تھیں، جیسے فیلڈ اہلکاروں کی متحرک کرنا، زیر التوا حوالہ جات کی نشاندہی، صفائی مہم کے لیے دفاتر کی فہرست کو حتمی شکل دینا، الیکٹرانک/ موٹر گاڑیوں/ دفتر کے کباڑ کے حجم کا تخمینہ لگانا اور ان کے تلف کرنے کے طریقۂ کار کو حتمی شکل دینا۔ دفاتر کی جگہ کو بہتر بنانے، ڈیجیٹلائزیشن، کباڑ کے تلف کرنے کے طریقۂ کار، صفائی کے ضابطوں، شمولیتی اقدامات اور ریکارڈ مینجمنٹ کے منصوبے بھی تیار کیے گئے، جن میں غیر ضروری ریکارڈ کی چھانٹی اور تاریخی ریکارڈ کے تحفظ کو شامل کیا گیا۔

خصوصی مہم 5.0 کی پیش رفت ایک مخصوص ویب پورٹل (https://scdpm.nic.in/specialcampaign5/ ) کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ تمام وزارتوں/ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تیاری کے مرحلے کے اہداف اسی پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔ تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر 2025 سے شروع ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ نیشنل آرکائیو آف انڈیا 10 تا 14 اکتوبر 2025 کو ”سشاسن اور ابھیلکھ نمائش“ کا انعقاد کرے گا، جو مرکزی وزارتوں کی تاریخی ارتقا کو اجاگر کرے گا اور ان وزارتوں کے اہم آرکائیول ریکارڈ پیش کرے گا۔

تیسری میٹنگ خصوصی مہم 5.0 کے نوڈل افسران کے ساتھ، زیر صدارت سکریٹری ڈی اے آر پی جی، جناب وی سرینیواس کے منعقد ہوئی، تاکہ تیاری کے مرحلے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس میٹنگ میں 84 وزارتوں/ محکموں کے 190 سے زائد سینیئر افسران شریک ہوئے۔ میٹنگ کے دوران نیشنل انفارمیٹکس سینٹر نے ایس سی ڈی پی ایم 5.0 پورٹل پیش کیا اور نوڈل افسران کو ڈیٹا اپ لوڈ کرنے اور اہداف کی نگرانی پر رہنمائی دی۔ کئی وزارتوں/ محکموں نے اپنی ابتدائی پیش رفت اور منصوبے بھی پیش کیے، جن میں وزارت دفاع، سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز، وزارتِ ثقافت، محکمۂ صحت و خاندانی بہبود، اور وزارت ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی شامل تھے۔ انہوں نے خصوصی مہم 4.0 کی کامیابیاں دکھائیں اور خصوصی مہم 5.0 کے لیے منصوبے پیش کیے۔

وسیع پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے اور مہم کی وکالت کے لیے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا گیا۔ اب تک #خصوصی مہم5 کے تحت 307 ٹویٹس اور 45 پی آئی بی بیانات جاری کیے جا چکے ہیں، جو خصوصی مہم 5.0 میں وسیع شمولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ بہترین عملی مثالوں کا مجموعہ بھی محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کی جانب سے گڈ گورننس ویک 2025 کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر شائع کیا جائے گا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

20-09-2025

                                                                                                                                       U: 6344

 


(Release ID: 2168960)
Read this release in: English , Hindi , Tamil