نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلوں کا محکمہ صفائی ستھرائی بڑھانے اور زیر التواء معاملات کو حل کرنے کے لیے خصوصی مہم5.0میں حصہ لے گا

Posted On: 20 SEP 2025 9:31AM by PIB Delhi

وزارتِ امورِ نوجوانان اور کھیل  حکومتِ ہند کا محکمہ کھیل کود ذمہ دار حکمرانی کو فروغ دینے اور انتظامی عمل کو منظم کرنے میں مسلسل ایک معیار قائم کر رہا ہے۔ خصوصی مہم 4.0 کی نمایاں کامیابیوں کے بعد محکمہ نے اسپیشل مہم 5.0 کے تیاری کے مرحلے کے لیے بنیادی کام کا آغاز کر دیا ہے، جس میں ذمہ دارانہ انتظام اور الیکٹرانک کچرے کے سائنسی طریقے سے تلف کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جو ای-ویسٹ مینجمنٹ ضوابط 2022 کی دفعات کے عین مطابق ہے۔

کھیلوں کے محکمے نے اسپیشل مہم 4.0 کا آغاز 2 اکتوبر 2024 کو میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں فٹ انڈیا صفائی آزادی رَن 5.0 کے پرجوش اجرا کے ساتھ کیا، جس نے فٹنس اور صفائی کے موضوعات کو قومی فخر کی ایک طاقتور علامت کے طور پر جوڑ دیا۔ اس دوران، محکمے نے اپنے تحت آنے والی تنظیموں – اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)، لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن (ایل این آئی پی ای)، نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی (این ایس یو)، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے)، اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل) کے ساتھ مل کر 15 زیر التواء اراکینِ پارلیمنٹ کے حوالوں کو 30 عوامی شکایات کا ازالہ کیا اور دو پارلیمانی یقین دہانیوں کو پورا کیا۔ اس تمام عمل میں سینئر حکام نے ہر مرحلے پر فعال طور پر نگرانی کی۔

عملی طور پر، صفائی مہمات اس محکمے کے تحت آنے والی تنظیموں کے ہیڈکوارٹرز اور فیلڈ دفاتر سمیت 44 مقررہ مقامات پر چلائی گئیں۔ اس اجتماعی کوشش کے نتیجے میں 12,000 مربع فٹ جگہ کو دوبارہ حاصل کیا گیا، جن میں سے کئی نئے دستیاب مقامات کو قیمتی استعمالی جگہوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ اس مہم کے دوران کباڑ کی تلفی سے 1,76,000 روپے کی آمدنی بھی حاصل ہوئی، جو صفائی کے فروغ میں پائیداری اور وسائل کے مؤثر استعمال کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ مزید یہ کہ اس محکمے اور اس کے تحت آنے والی تنظیموں کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 24 ٹویٹس شیئر کیے گئے، جن میں ہیش ٹیگز #SpecialCampaign4.0 اور #SwachhBharat استعمال کیے گئے تاکہ مہم کی رسائی اور مقبولیت میں اضافہ ہو۔

کھیلوں کا محکمہ اسپیشل مہم 5.0 کو انتہائی مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، جس کا مقصد دفتری صفائی میں اعلیٰ معیار قائم کرنا اور ڈی اے آر پی جی کے مقررہ اہداف کو حاصل کرنا ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6335


(Release ID: 2168871)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati