مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی سی ایس (این پی ایس کے تحت یو پی ایس کے نفاذ) قواعد، 2025 - خدمت سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ کا اختیار

Posted On: 19 SEP 2025 5:41PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک کو اپنے ملازمین کو مطلع کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ محکمہ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود نے سرکاری گزٹ برائے سنٹرل سول سروسز (نیشنل پنشن سسٹم کے تحت یونیفائیڈ پنشن اسکیم کا نفاذ) رولز ، 2025 مورخہ 02.09.2025 کو نوٹیفائی کیا ہے تاکہ مرکزی حکومت کے ملازمین کے سلسلے میں یونیفائیڈ پنشن اسکیم کے تحت فوائد سے متعلق خدمات کے معاملات کو ریگولیٹ (منظم)کیا جا سکے جو این پی ایس کے تحت آپشن کے طور پر یو پی ایس کا انتخاب کرتے ہیں ۔

یہ قواعد دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ یو پی ایس صارفین (سبسکرائبرز )کو 20 سال کی خدمت مکمل کرنے کے بعد خدمت سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا اختیار فراہم کرتے ہیں ۔

یونیفائیڈ پنشن اسکیم کے تحت مکمل یقین دہانی شدہ ادائیگی صرف 25 سال کی کوالیفائنگ سروس مکمل ہونے کے بعد ہی دستیاب ہے ۔

تاہم، 20 سال یا اس سے زائد سروس مکمل کرنے کے بعد جب رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اختیار کی جائے گی ، تو یقین دہانی شدہ ادائیگی تناسبی بنیاد پر یعنی اہل سروس کے سالوں کو 25 سے تقسیم کر کے حساب کی گئی یقین دہانی شدہ ادائیگی کے مطابق سبسکرائبر کو دی جائے گی۔

ادائیگی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے قابل ادائیگی ہوگی ۔

دیگر فوائد ۔ انفرادی سرمایہ کے 60فیصدکی حتمی واپسی اور ہر چھ ماہانہ مدت کی خدمت ، ریٹائرمنٹ گریچوئٹی ، چھٹی کی ادائیگی ، سی جی ای جی آئی ایس فوائد کے لیے بنیادی تنخواہ اور مہنگائی الاؤنس کے 1/10 ویں حصے کا ایک یکمشت فائدہ ریٹائرمنٹ پر حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

مزید یہ کہ اگر کوئی سبسکرائبر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے کے بعد، لیکن یقین دہانی شدہ ادائیگی شروع ہونے سے قبل وفات پا جائے، تو اس کے قانوناً شادی شدہ شریکِ حیات کو سبسکرائبر کی وفات کی تاریخ سے خاندانی پنشن/ادائیگی فراہم کی جائے گی۔

لہٰذا، محکمہ ڈاک میں وہ تمام اہل ملازمین جو این پی ایس کے تحت یو پی ایس کے لیے اہل ہیں، مذکورہ نکات کو غور سے نوٹ فرما لیں تاکہ وہ اس بارے میں مکمل معلومات کے ساتھ فیصلہ کر سکیں۔ انہیں چاہیے کہ مقررہ مدت یعنی 30.09.2025 تک اپنا فیصلہ درج کرائیں۔

 

.............................

) ش ح –    ش آ-ن ع   )

U.No. 6291


(Release ID: 2168651)
Read this release in: English , Hindi