سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذور افرادکو بااختیار بنانے کے محکمہ نے (التوا شدہ معاملات کے ازالے کیلئے دیویانگ جن خصوصی مہم 5.0 کی شروعات کی)
Posted On:
18 SEP 2025 10:00PM by PIB Delhi
معذورافراد (دیویانگ جن)کوبااختیار بنانے کا محکمہ ، وزارتِ سماجی انصاف و تفویض اختیارات، 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی خصوصی مہم 5.0 میں سرگرم شمولیت کے لیے تیار ہے۔ خصوصی مہم 5.0 کے ساتھ محکمہ نئے پیمانے قائم کرنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور اس کے تمام ادارے تازہ جوش و خروش،جوابدہی اور شفافیت کے ساتھ ایسے نتائج دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو حکومت کے شہری مرکوز اور جوابدہ طرز حکمرانی کے وژن کی عکاسی کرتےہوں۔
اس مہم کے تیاری کےمرحلے کے دوران ہر سطح پر نامزد نوڈل افسران کی جانب سے التوا شدہ معاملات اور اہداف کی نشاندہی کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے یعنی نفاذ میں عملی اقدامات مشن موڈ میں کیے جائیں گے۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے پہلے ہی اپنا نوڈل افسر نامزد کر دیا ہے اور تمام ماتحت دفاتر، خود مختار اداروں اور پی ایس یوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان کے دائرہ اختیار میں آنے والے التوا شدہ معاملات کی نشاندہی کریں اور ان کے بروقت ازالے کو یقینی بنائیں اور اپنی عملی منصوبہ بندی کو مہم کے مقاصد سے ہم آہنگ کریں۔
محکمہ کی خصوصی توجہ اپنے دائرہ اختیار کے تحت تمام اداروں، بشمول سی پی ایس ایز ، ماتحت دفاتر، قومی ادارے اور مرکب علاقائی مراکز (سی آر سیز) میں صفائی ستھرائی اور ڈیجیٹائزیشن مہمات پر مرکوز ہوگی۔ یہ ادارے جو براہ راست معذور افراد کو خدمات فراہم کرتے ہیں، انہیں زیادہ مؤثر، منظم اور مستفیدین کے لیے خوش آئند بنایا جائے گا۔
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے اس میدان میں ہمیشہ اپنی وابستگی کو ثابت کیا ہے۔ اکتوبر 2024 کے دوران، محکمہ اور اس کے اداروں نے نمایاں نتائج حاصل کیے، جن میں درج ذیل مہم شامل ہیں:
- 11,967 فائلوں اور دستاویزات کی ڈیجیٹائزیشن اور غیر ضروری فائلوں کی چھانٹی
- تقریباً 14,780 مربع فٹ کی جگہ خالی کرائی گئی
- کباڑ کی فروخت سے 13,28,746 روپےکی آمدنی
- ملک گیر سطح پر 62 صفائی مہمات کا انعقاد
مزید برآں،ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نومبر 2024 سے ہر ماہ مستقل طور پر صفائی اور التوا شدہ معاملات کے ازالے کی مہمات چلا رہا ہے، تاکہ ترقی صرف مہم کے عرصے تک محدود نہ رہے بلکہ پورے سال جاری و ساری رہے۔
***********
ش ح۔ ت ف۔ش ہ ب
U-6259
(Release ID: 2168364)
Visitor Counter : 10