وزارت دفاع
بی آر او ڈبلیو ڈبلیو اے نے 25 سال مکمل ہونے پر خراجِ تحسین، نغمے اور رسالے کے اجرا کے ساتھ تقریب کا انعقاد کیا
Posted On:
18 SEP 2025 10:05PM by PIB Delhi
بارڈر روڈز آرگنائزیشن وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن (بی آر او ڈبلیو ڈبلیو اے) نے 17 ستمبر 2025 کو دہلی کینٹ، شنکر وِہار کے اراولی ہال میں ایک پرخلوص اور باوقار تقریب کے ساتھ اپنی 25ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے ممبران، خاندان اور معزز مہمان جمع ہوئے تاکہ بی آر او عملے اور ان کے خاندانوں کی خدمت اور بی آر او ڈبلیو ڈبلیو اے کی 25 سالہ غیر متزلزل معاونت کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے، جو ملک کے سب سے دور دراز اور چیلنجنگ علاقوں میں خدمات انجام دیتے ہیں۔
اس موقع پر سالانہ رسالہ’کٹمب‘کی رونمائی، بی آر او ڈبلیو ڈبلیو اے کے خصوصی نغمے کا اجرا، اور شوریہ چکر،میجر بھوپندر سنگھ (مرحوم) کے اعزاز میں ان کی بیٹی محترمہ نمرت کور اور اہلیہ محترمہ ابناش کور کی جانب سے مجسمہ کی ورچوئل افتتاحی تقریب کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پردفاع کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ کی اہلیہ محترمہ (ڈاکٹر)سشمیتا مسرا سنگھ بھی موجود تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی آر او ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر اور ڈائریکٹر جنرل بارڈر روڈز کی اہلیہ محترمہ سُمیتا رگھو نے بی آراوخاندانوں کی مضبوطی اور ایسوسی ایشن کے جذباتی، سماجی اور تعلیمی معاونت کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ’’یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں بی آر او ڈبلیو ڈبلیو اے کی قیادت کر رہی ہوں، جوبی آر او عملے کے خاندانوں کے لیے مضبوط سہارا رہی ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ کوئی خاندان پیچھے نہ رہ جائے،کسی بچے کا خواب ادھورا نہ رہے اورکسی قربانی کونظرانداز نہ کیا جائے۔‘‘
اس موقع پر خواتین کےبااختیار بنانے کو مرکزی تھیم کے طور پر اجاگر کیا گیا،جس میں بی آر او ڈبلیو ڈبلیو اے کے ممبران کی فلاحی اقدامات، پیشہ ورانہ تربیت اور تعلیمی پروگراموں میں قیادت کے کردار کو نمایاں کیا گیا۔اس کارنامے کے حصول کیلئےبی آر او ڈبلیو ڈبلیو اے کے خاندانوں کی جانب سے موسیقی، رقص اور شاعری پر مشتمل ایک متحرک ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔
پچھلے 25 سالوں سے، بی آر او ڈبلیو ڈبلیو اے نےبی آر او خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے صحت کی سہولتیں فراہم کی ہیں، دور دراز اور اونچی جگہوں پر اسکول چلائے ہیں، ثقافتی اور فلاحی سرگرمیاں منعقد کی ہیں، اور حوصلہ افزائی اور بااختیار بنانے کے مضبوط نیٹ ورک قائم کیے ہیں۔’اکانکشا – لکشہ – سفلتہ‘ (خواہش، مقصد، کامیابی) کے مقصدکی رہنمائی میں، بی آر او ڈبلیو ڈبلیو اے بی آر او خاندانوں کو بڑے خواب دیکھنے، واضح اہداف مقرر کرنے اور بہترین کارکردگی حاصل کرنے کی ترغیب دیتی رہی ہے۔
***********
ش ح۔ ت ف۔ش ہ ب
U-6263
(Release ID: 2168362)