کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

این ایف آر اے نے ملک بھر میں اپنے اسٹیک ہولڈروں سے روابط بڑھانے اور آڈٹ پروفیشنلوں کے ساتھ شمولیت کو مستحکم کرنے کے لیے آؤٹ ریچ پروگرام کے انعقاد کا اعلان کیا ہے


کریئیٹنگ اے بیٹر فنانشل رپورٹنگ ورلڈ کے عنوان سے یہ سلسلہ وار آؤٹ ریچ پروگرام ملک کے مختلف مقامات پر منعقد کیے جائیں گے

ان پروگراموں کا مقصد اسٹیک ہولڈروں سے رائے حاصل کرنا، توقعات کا تعین کرنا اور ملک میں پبلک انٹرسٹ انٹٹی آڈٹ سے متعلق بہترین عملی طریقہ کار کو فروغ دینا ہے

Posted On: 18 SEP 2025 6:44PM by PIB Delhi

نیشنل فنانشل رپورٹنگ اتھارٹی (این ایف آر اے) نے آڈٹ پروفیشنلوں کے ساتھ اپنے روابط اور اسٹیک ہولڈر انگیجمنٹ اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ملک بھر میں آؤٹ ریچ پروگرام کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد آڈٹ کے معیار کو بہتر بنانا اور تمام پیمانے کی آڈٹ فرمز کے لیے پائیدار آڈٹ طریقوں کو فروغ دینا ہے۔

یہ سلسلہ وار آؤٹ ریچ پروگرام ”کریئیٹنگ اے بیٹر فنانشل رپورٹنگ ورلڈ“ کے عنوان سے ملک کے مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے۔ افتتاحی پروگرام 26 ستمبر 2025 کو حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔ اسی نوعیت کے دیگر پروگرام اندور میں 6 اکتوبر 2025 کو اور سال کے باقی حصے میں دیگر شہروں میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

یہ سلسلہ حیدرآباد میں این ایف آر اے کے چیئرمین جناب نیتن گپتا کے افتتاح سے شروع ہوگا اور اس میں ممتاز ماہرین اور پروفیشنل شریک ہوں گے۔ ورکشاپ سیریز آڈیٹر، پروفیشنل باڈی، ماہرینِ تعلیم اور دیگر ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی تاکہ آڈٹ کے کئی پیشہ ورانہ اور معیاری پہلوؤں پر عملی موضوعات پر بحث کی جا سکے۔ ان پروگراموں کے تحت معلوماتی اور دلچسپ تکنیکی سیشن بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ان تقاریب کے ذریعے، این ایف آر اے اپنے 2024 کے سابقہ اقدامات کو مزید آگے بڑھانا چاہتا ہے جو بمبئی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سوسائٹی اور کرناٹک اسٹیٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ منعقد کیے گئے تھے۔

یہ آؤٹ ریچ پروگرام بالخصوص ملک میں پبلک انٹرسٹ انٹیٹی آڈٹ کے حوالے سے اسٹیک ہولڈروں سے رائے حاصل کرنے، توقعات واضح کرنے، مہارت اور تکنیکی علم بڑھانے سے متعلق امور پر گفتگو کرنے اور بہترین عملی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ہیں۔

این ایف آر اے ان اشتراکی کوششوں کو مزید شہروں تک وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے اور اسٹیک ہولڈروں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ مزید آؤٹ ریچ سرگرمیوں کی درخواست کریں۔

این ایف آر اے نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ”آڈٹ فرم سروے 2025“ کا بھی آغاز کیا ہے جو آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جاری رہے گا۔ اس کا مقصد آڈٹ کے معیار سے متعلق مسائل کو حل کرنا اور تمام آڈٹ پریکٹیشنر کی مؤثر معاونت کرنا ہے۔ اس سروے سے حاصل ہونے والی بصیرت این ایف آر اے کو اپنے کردار اور ذمہ داریوں کو مزید بہتر انداز میں ترتیب دینے اور آڈٹ فرم و آڈٹ پروفیشنل کے ساتھ تعمیری مکالمے کو فروغ دینے میں مدد دے گی۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 6254

 


(Release ID: 2168253)
Read this release in: English , Hindi , Assamese