جل شکتی وزارت
جل شکتی کی وزارت کے تحت آنے والےپینے کے پانی اور صفائی ستھرائی سے متعلق محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)کی جانب سے چلائی جا رہی سووچھتا ہی سیوا 2025 مہم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے گزشتہ روز سورت میں شرمدان کے ذریعے صفائی ستھرائی سے متعلق مہم کا باضابطہ طور پر آغاز کیا
اس مہم کے تحت آج ڈی ڈی ڈبلیو ایس صدر دفاتر میں سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا نے حلف دلایا
Posted On:
18 SEP 2025 5:46PM by PIB Delhi
پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کی وزارت جل شکتی کی طرف سے سوچھتا ہی سیوا 2025 پہل، ملک میں زور پکڑ رہی ہے۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے سورت کے اِچّھا ناتھ مندر میں شرمدان کے ذریعے صفائی ستھرائی کی قیادت کرتے ہوئے اور صفائی کارکنان اور شہریوں کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے گزشتہ روز باضابطہ طور پر مہم کا آغاز کیا۔

سوچھتا ہی سیوا 2025 پکھواڑے کے ایک حصے کے طور پر، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)، جل شکتی کی وزارت نے آج نئی دلی کے سی جی او کمپلیکس میں پنڈت دین دیال انتیودے بھون میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر میں سوچھتا عہد کی تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ عہد جناب اشوک کے کے مینا، سکریٹری، ڈی ڈی ڈبلیوایس نے سینئر افسران کی موجودگی میں یہ حلف دلایا، جس میں محکمہ کے عملے نے اپنے اپنے دفاتر سے شمولیت اختیار کی۔

سوچھتاسے متعلق عہد بستگی کی جھلک
سووچھتا سے متعلق حلف برداری کی یہ تقریب مہاتما گاندھی کے صاف ستھرے اور ترقی یافتہ بھارت کے وژن سے متاثر ہے اور افراد کو اس عہد پر ملتزم کرتی ہے کہ وہ رضاکارانہ صفائی کی سرگرمیوں کیلئے وقت دیں اور کمیونٹیوں میں سووچھ بھارت کا پیغام عام کریں۔
آج ڈی ڈی ڈبلیو ایس میں منعقدہ سوچھتا عہد کی تقریب وزارت کی قیادت کے ذریعے مثال قائم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ وزارت تمام شہریوں پر زور دیتی ہے کہ وہ عہد لیں اور صفائی کو ایک مشترکہ قومی مشن بناتے ہوئے سوچھتا ہی سیوا 2025 مہم میں فعال طور پر شرکت کریں۔
یہ سوچھتا عہد، سوچھتا ہی سیوا 2025 کے تحت وسیع تر قومی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے، جسے باضابطہ طور پر 17 ستمبر 2025 کو شروع کیا گیا تھا۔ ڈی ڈی ڈبلیو ایس اور ایم او ایچ یو اے کی طرف سے مشترکہ طور پر نافذ کی گئی یہ مہم پورے ملک میں بہت زیادہ اثر انداز ہونے والے واقعات کے ساتھ شروع ہوئی۔

ڈی ڈی ڈبلیو ایس سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا نے حال ہی میں ایک درخت لگانے کی مہم میں حصہ لیا اور نوساری کے سلطان پور کے بوریفلیہ پرائمری اسکول میں طلباء کو صفائی ستھرائی سے متعلق حلف دلایا۔ انہوں نے سیگریگیشن شیڈ کا بھی دورہ کیا اور صفائی کارکنان اور سیلف ہیلپ گروپ کے ارکان سے بات چیت کی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ر
U.NO.6241
(Release ID: 2168242)